احسن اقبال کا بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے سے متعلق مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریک انصاف کے بانی کو وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔
ناروال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
نہری منصوبہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین ملاقات میں دریائے سندھ پر مجوزہ نہری منصوبہ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں