علامہ امین شہیدی کی والدہ کی رحلت پر علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پر آپ سمیت تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، غم کی اس عظیم گھڑی میں ہم علامہ امین شہیدی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر ملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی، صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ سید حسنین عباس گردیزی و دیگر رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا ہے کہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پر آپ سمیت تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، غم کی اس عظیم گھڑی میں ہم علامہ امین شہیدی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور والدہ مرحومہ کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں کہ خدا وند متعال مرحومہ کو جوار حضرت سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا میں جگہ عنایت فرمائے اور سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امین شہیدی کی والدہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو بھی پانی دریائے سندھ سے نکالا جائے گا اس سے سندھ کا پانی کم ہوگا، وزیراعظم، اسحاق ڈار، راناثنا اللہ کے کچھ بیانات مثبت تھے لیکن کچھ لیگی رہنماؤں نے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، اگر پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ نہ دیتی تو الیکشن ہونے میں 9 سال لگ جاتے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر شاہ نے کہا کہ جو بھی پانی دریائے سندھ سے نکالا جائے گا اس سے سندھ کا پانی کم ہوگا، وزیراعظم، اسحاق ڈار، راناثنا اللہ کے کچھ بیانات مثبت تھے لیکن کچھ لیگی رہنماؤں نے زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں وزیراعظم مثبت فیصلہ کریں گے لیکن کوئی بات نہیں ہو رہی اسی لیے بلاول بھٹو نے جلسوں کی بات کی ہے۔