اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان ہونے والی لڑائی پر مزمتی بیان جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگ دلانہ اقدام اور دلیل اور منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔ 

سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے طاقت اور مخالف سے اسکور برابر کرنے کیلئے ایسے حربوں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ایسے کئی واقعات ان کے ماضی سے بھی منسوب ہیں۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے سیاسی اختلاف کو نیچا دکھانے کیلئے گالم گلوچ کا آزادانہ استعمال ان میں فحش گوئی و بدکلامی کے پائے جانے والے رجحان کا منہ بولتا ثبوت ہے اور شعیب شاہین پر حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ صرف انہی پر دست درازی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے، مگر آئین کے احیا، قانون کی حکمرانی اور ملک میں جمہوریت کیلئے جاری سیاسی جدوجہد کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر پتلی گلی سے راہِ فرار اختیار کرنے والے بزدل، بھگوڑے اور سیاسی غدار سے اس کے سوا توقع ہی کیا کی جاسکتی ہے! 

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ موصوف ابھی بھی منافقت کی نمائش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ وہ خصلتِ بد ہے جس میں وہ ماہر ہے، فواد چوہدری کا یہ بزدلانہ اقدام اس فرسٹیشن کا بھی کھلا اظہار ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر تب سے مبتلا ہیں جب پارٹی نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ان کی ذات سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے اس امر کا بھی برملا اعلان کیا کہ فواد چوہدری کسی بھی فورم پر خود کو تحریک انصاف کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اس واقعے کا نہایت سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فواد چوہدری کے نفرت انگیز رویے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔  سیاسی کمیٹی بزدلی پر بردباری اور برداشت کو ترجیح دینے  پر جناب شعیب شاہین کے اپنی مکمل سپورٹ کا پیغام دیتی اور انکی حمایت کا اعادہ کرتی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ تمام ذمہ داران اور کارکنان سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ایسے بزدلانہ اوراشتعال انگیز  واقعات کے باوجود صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور پرامن رہیں۔ ہماری پارٹی بہرصورت ہر امتحان میں سرخرو ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے تحریک انصاف کے فواد چوہدری شعیب شاہین

پڑھیں:

تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں رہ کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھاگے نہیں، تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، کارکنان اور رہنما فیصلہ تسلیم کریں گے۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو لے کر آیا جائے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں زیادہ سیٹیں جیت سکتی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے بھی بہادر ہیں، پاکستان آئیں تو خوش آمدید کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
  • پہلے تھپڑ منسا نے مارا، میں نے جواب میں جوتا پھینکا، علیزے شاہ کا دعویٰ
  • ( 9 مئی مقدمات) تحریک انصاف کا تمام سزاؤں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا. سلمان اکرم راجہ
  • ’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
  • تین سال کے جبر کے باوجود کوئی عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کر سکا، فواد چودھری
  • تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل