ملاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملاکنڈ یونیورسٹی کی طالبہ نے پروفیسر پر مبینہ طور پر ہراسانی کا الزام لگا دیا، ملاکنڈ لیویز نے پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے موبائل فون سے ڈیٹا قبضے میں لے لیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایڈمنسٹریشن آصف رحیم اور اے آئی جی
اسٹیبلشمنٹ سونیاشمروز پر مشتمل ہوگی، گورنر پختونخوا کا اظہار افسوس۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پروفیسر کو معطل کرکے انکوائری ٹیم تشکیل دیدی، طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ پروفیسر مسلسل ان کو ہراساں کررہے ہیں۔ پروفیسر طالبہ کے گھر اپنی بیوی کے ہمراہ رشتہ بھی مانگنے گیا تھا جہاں پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم پروفیسر کا تعلق پشاور سے اور طالبہ ملاکنڈ کی رہائشی ہے۔ میڈیا سیل یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری اور سخت اقدامات کیے ہیں، ملزم کو سردست معطل کردیا گیا۔ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے، جنہیں تادیبی کارروائی کیلیے سینڈیکیٹ کو بھیجا جائے گا۔ غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہیں اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا

رینجرز نے لیاری کینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کا جرائم کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے نیاآباد سے دورانِ اسنیپ چیکنگ لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھوگروپ) سے تعلق رکھنے والے ملزم تنویرعرف ولری ولد فقیر محمد کو گر فتارکر لیا۔

ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم موسٰی لین لیاری میں ایک بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے میں ملوث ہے۔ ملزم جنوری 2025 میں پولیس مقابلے میں مطلوب تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔

ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف بھی تھانہ پاک کالونی میں ایف آئی آر درج ہے۔ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور رینجرز کے ہاتھوں 2024 میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
  • فرانس ، دہشتگردی کے الزام میں افغانی گرفتار، داعش خراسان سےرابطہ
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا