سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پاکستان میں گزشتہ برس کے آغاز سے لے کر آخر تک سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ جس پر سولر پینل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں لیتھیئم بیٹری کے ریٹ ایک سال میں 50 فیصد تک گر چکے تھے۔ جس کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
واضح رہے کہ سولر پینل مارکیٹ کا پِیک سیزن موسم گرما کا ہوتا ہے کیونکہ پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کا صرف ایک یہی حل ہے، لیکن وہ بھی اس صورت میں جب سولر پینل کی قیمت مناسب ہو۔
جیسا کہ پاکستان میں موسم گرما کا آغاز تقریباً ہو چکا ہے، یعنی سولر پینل کے سیزن کی بھی ابتدا ہو چکی ہے۔ رواں برس سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہیں گی؟ کیا سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کا کوئی امکان ہے یا پھر اس بار قیمتیں بڑھیں گی؟
وی نیوز نے پاکستان میں سولر پینلز کے کاروبار سے منسلک افراد سے رابطہ کیا اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سولر پینلز کی مارکیٹ کا کیا رجحان رہے گا؟
مزید پڑھیں:سولر پینل کے بعد سولر بیٹری کے پرائس بھی گر گئے
سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ شرجیل احمد سلہری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 2025 میں سولر پینل کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ چین میں نئے سال کی تعطیلات اور اس کے بعد سپلائی کے مسائل کی وجہ سے مارکیٹ میں سولر پینل کی قیمتوں میں مقامی طور پر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اگر حکومت نے ٹیکس نافذ نہ کیا، جس کا امکان بہت زیادہ ہے تو سولر پینل کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف برانڈز کے سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 8 روپے فی واٹ کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ سردیوں کے موسم میں سلیکا کی قیمت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے سیل اور بعد میں سولر پینل کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی: اب یہ سسٹم لگوانے پر آپ کا کتنا خرچہ ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں مانگ بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے، مگر مانگ بڑھنے کی توقع کے باوجود سولر پینل کی قیمتوں میں کچھ خاص اضافے کے امکانات نہیں ہیں۔ اگر اضافہ ہوا بھی تو بہت ہی معمولی قیمتیں اوپر جائیں گی۔ اس سب کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ سولر پینل کی قیمتیں رواں برس میں بھی مستحکم رہنے کے امکانات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ اس وقت تک ہی مستحکم رہنے کی امید ہے جب تک مقامی سطح پر ٹیکسز نہیں لگائے جاتے، اگر حکومت ٹیکسز لگاتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فی کلو واٹ سولر پینل کی قیمت 39 سے 45 روپے کے درمیان ہے اور قیمتوں کا اتار چڑھاؤ برینڈ اور اس کی کوالٹی پر منحصر ہے۔
جینیسیس پاور سلوشنز لمیٹڈ کمپنی کے سی ای او انجینیئر نور بادشاہ کا سولر پینل کی قیمتوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ حال ہی میں سولر پینل کی قیمتوں میں تقریباً 6 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین میں تعطیلات ختم ہو چکی ہیں اور چائینیز مارکیٹ مکمل طور پر فنکشنل ہو چکی ہے اور پاکستان سے نئے مال کی بکنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر قیمتوں کی بات کریں تو کچھ برانڈز کے سولر پینل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور کچھ کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔ تاہم اس وقت سولر پینل کی فی کلو واٹ قیمت 36 روپے تک ہے جو کہ رواں برس 42 سے 44 روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز مہنگے: 5 سے 12 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
انہوں نے بتایا کہ2023 میں سولر پینل کی فی کلو واٹ قیمت 120 روپے تک تھی جو کہ 2024 میں 37 روپے تک پہنچ گئی اور ابھی بھی تقریباً یہی قیمت چل رہی ہے۔
سولر پینل سسٹم کی کل لاگت کا 70 فیصد حصہ پینلز کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے تو 2023 کے مقابلے میں 2025 میں بھی ابھی تک مارکیٹ بہت اچھی ہے اور آگے قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں لیکن وہ اضافہ بھی اتنا بڑا نہیں ہے‘۔
سولر انرجی کے سی ای او محمد حمزہ بشیر کا کہنا تھا کہ سولر پینل کی قیمتیں گزشتہ برس بہت زیادہ کم ہوئی تھیں، ابھی بھی سولر پینل کا ریٹ 30 روپے سے 38 روپے تک فی کلو واٹ ہے لیکن اب سیزن شروع ہونے والا ہے تو توقع کی جا رہی ہے کہ سولر پینل کی قیمت میں لازمی اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ فی کلو واٹ سولر پینل کی قیمت 50 سے 60 روپے تک جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتار برآمدات پاکستان پینل چائنا چڑھاؤ چین درآمدات رواں سال سولر پینلز سیزن۔ شرجیل احمد سلہری فی کلو واٹ قیمتیں کوالٹی گزشتہ سال مارکیٹ موسم گرما.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتار برا مدات پاکستان پینل چائنا چڑھاؤ چین درا مدات رواں سال سولر پینلز شرجیل احمد سلہری قیمتیں کوالٹی گزشتہ سال مارکیٹ سولر پینل کی قیمتوں میں میں سولر پینل کی قیمتوں کا کہنا تھا کہ سولر پینلز کی پینلز کی قیمت کہ سولر پینل پاکستان میں کے امکانات ان کا کہنا روپے تک ہو چکی ہے اور
پڑھیں:
ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 1 اور زیارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں سموگ یا ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسموگ اسموگ الرٹ بارش محمکہ موسمیات موسم