شدید دھند کے باعث آج کون سی موٹر وے بند ہے؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:
موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت بھی کی ہے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنا ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس دھند کے
پڑھیں:
بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی شوق سے بسکٹ کھاتے ہیں، اسی لیے یہ کبھی ناشتے تو کبھی شام کی چائے کا لازمی حصہ بن جاتے ہیں۔
مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ مختلف ذائقوں میں تیار کیے جانے والے بسکٹ، خاص طور پر کریم والے یا ڈبوں میں ملنے والے بسکٹ، پر یہ ننھے ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟
اکثر لوگ ان سوراخوں کو محض ڈیزائن یا خوبصورتی کا حصہ سمجھتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں یہ بسکٹ بنانے کے عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بسکٹ پر بنائے گئے ان سوراخوں کو ’ڈوکر ہولز‘ کہا جاتا ہے، اور ان کا مقصد بیکنگ کے دوران پیدا ہونے والی گرم بھاپ کو باہر نکلنے کا راستہ دینا ہے تاکہ بسکٹ صحیح طرح سے پک سکیں۔