کراچی:

چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کی جانب سے سیمی فائنل رسائی کے دعوے پر سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی شکوک ظاہر کر دیے۔

بنگلا کپتان نجم الحسین شانتو نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل 4 میں دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم کرکٹ ماہرین ان کی خواہش کو درست نہیں سمجھ رہے۔

چند روز قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغانستان کے چانس بنگلا دیش سے زیادہ روشن ہیں۔

مزید پڑھیں؛ راشد خان کو وسیم اکرم سے "بڑا کرکٹر" قرار دیدیا، کس نے؟

سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی اس معاملے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغان ٹیم بنگلا دیش سے زیادہ بہتر دکھائی دے رہی ہے۔

سال 2017 میں منعقدہ آخری ایڈیشن میں بنگلا دیشی ٹیم نے سیمی فائنلز میں رسائی پائی تھی تاہم اس بار گروپ اے میں ٹائیگرز کا سامنا پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہونا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغانستان ٹیم گروپ بی کا حصہ ہے جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی میں

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، بچہ جاں بحق

— فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے واقعے کی جگہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹرز کے یوٹیوب اکاؤنٹس بلاک
  • پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند
  • پُراسرا خاتون کیساتھ شیکھر دھون کے تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز ٹرافی کی دوڑ سے آؤٹ، پوائنٹس ٹیبل پر کس کا کونسا نمبر ہے؟
  • پہلگام واقعہ؛ بھارت کو سچ ہضم نہ ہوا! آفریدی کا بھی یوٹیوب بلاک کردیا
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پہلگام واقعہ؛ اظہر الدین بھی ہندو انتہا پسندوں کی زبان بولنے لگے
  • جنوبی وزیرستان میں دھماکا، بچہ جاں بحق
  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری