پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

ڈمپل کوئن ہانیہ عامر کی لندن کنسرٹ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے اسٹیج پر مدعو کرنے کی ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے تھے جس کے بعد سے دونوں کی کیمسٹری کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، اب بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کی فلم کاسٹنگ کی خبروں نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے اور ان کے مداح دنگ رہ گئے ہیں۔

پاکستان کے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم سے متعلق ایک پوسٹ انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی بالی ووڈ میں روم کوم فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

اگرچہ اس منصوبے سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن اطلاعات ہیں کہ دونوں اداکار ایک رومانوی کامیڈی فلم میں کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اگر اس منصوبے کو حقیقیت کی شکل دی گئی تو اس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ جائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین کبھی میں کبھی تم کی شرجینا کو دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں اور مختلف انداز سے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ کی ہانیہ عامر

پڑھیں:

لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا  بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، اپ گریڈڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح بھی اسی ہفتے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے سستا ہے، اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت پہنچانا ہے، لوکو موٹو اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • حیران کن پیش رفت،امریکا نے بھارت سے10سالہ دفاعی معاہدہ کرلیا
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرردبئی
  • آیوشمان کھرانہ نے ’اندھا دھن‘ صرف ایک روپے میں کی تھی، وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے!
  • ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم