چیمپئنزٹرافی:قذافی اسٹیڈیم میں7ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے،بھارتی پرچم غائب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت سات ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے۔ بھارتی پرچم نظر نہ آیا ۔چیمپئنز ٹرافی آٹھ سال کے وقفے کے بعد بدھ کو دوبارہ ہورہی ہے اور آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان سات ٹیموں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاہور دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات۔
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت 7 ٹیموں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں تاہم بھارتی پرچم غائب ہے اور اس کی وجہ بھی بھارت خود ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم اور امپائرز کو پاکستان آنے سے روک دیا اور وہ پاکستان میں کسی میچ میں شرکت نہیں کررہے اس کی جگہ انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کا انتخاب کیا ہے اور اپنے میچز دبئی میں کھیلیں گے۔آئی سی سی ٹورنامنٹ 19 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ہندوستان جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
مذکورہ بالا چار ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں شامل ہیں۔ گروپ اے میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔ گروپ اے کی مہم کا آغاز جمعہ کو کراچی میں راشد خان کی قیادت میں جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف صحت یاب ، افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں ٹیموں کے
پڑھیں:
بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔