راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔بھارتی اداکارہ نے کہا ہے کہ میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں آ سکتی؟ جب میاں بیوی راضی ہیں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟راکھی سانت نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر مجھے پسند ہیں، وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راکھی ساونت مفتی قوی کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
اسکرین گریبکراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دولہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔
پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغواء کیا تھا۔
دوسری جانب دولہے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کچھ تفصیل نہیں بتا سکتے۔
جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔
پولیس کے مطابق جہانزیب کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دولہے کے والد، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی، شادی کے روز وہ شام 6 بجے کورنگی نمبر چار پر واقعے سیلون جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا، شام تقریباً ساڑھے 7 بجے سیلون سے تنویر نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے۔
فون کال کے بعد جہانزیب کی تلاش شروع کی گئی، جہانزیب کا زیر استعمال موبائل فون بھی گھر پر موجود تھا۔