اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کے چارج چھوڑنے پر عدالتی عملے نے بھی انہیں الوداع کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
۔ اجلاس کے دوران حکام نے منصوبے کے کلیدی خاکے پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ نیسپاک ٹیم نے منصوبے کے ڈیزائن پر پریزنٹیشن دی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ اسلام آباد کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی علاقے (سیفران) انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران شبیر احمد عثمانی، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن، ایڈیشنل سیکریٹری کامران رحمٰن خان، جوائنٹ سیکریٹری گلگت بلتستان کونسل صدیر خان خٹک اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام نے منصوبے کے کلیدی خاکے پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ نیسپاک ٹیم نے منصوبے کے ڈیزائن پر پریزنٹیشن دی، جس نے سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ کی تعمیر اور آرکیٹیکچرل منصوبہ بندی کے حوالے سے جاری بات چیت میں حصہ ڈالا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر کام کے آغاز کے لیے عملدرآمد کو تیز کریں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زمینی سطح پر منصوبے کے فوری آغاز کو یقینی بنانے کے لیے عملدرآمد کو تیز کریں۔