پوپ فرانسس کی طبیعت سنبھل نہ سکی، ہفتہ وار بیان بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
VATICAN CITY:
ویٹیکن نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کا 'پیچیدہ کلینیکل صورتحال' کا علاج کیا جا رہا ہے اور جب تک ضروری ہو گا وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔
88 سالہ پوپ فرانسس کو جمعہ کے روز روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا اور برونکائٹس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
گزشتہ روز ویٹیکن نے کہا تھا کہ پوپ کو سانس کی نالی میں 'پولی مائکروبیل انفیکشن' ہے جس کی وجہ سے ان کے علاج میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
بعد میں اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا کہ پوپ مستحکم حالت میں ہے اور انہیں بخار نہیں ہے۔ انہوں نے اسپتال میں ہی رہتے ہوئے کچھ کام اور پڑھنا بھی کیا۔
ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس حالیہ گھنٹوں میں ملنے والے محبت اور قربت کے متعدد پیغامات سے متاثر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اپنے داخلے سے قبل پوپ کو کئی دنوں سے برونکائٹس کی علامات تھیں اور انہوں نے حکام کو تقریبات میں تیار شدہ تقاریر پڑھنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی نے بھی گزشتہ روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوپ کی صحت کافی بہتر ہے۔
ویٹیکن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پوپ کا ہفتہ وار عام سامعین جو عام طور پر ہر بدھ کو منعقد ہوتا ہے اس ہفتے کے لئے منسوخ کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔