ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 12 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔
زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک صوبے کے کسی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
قبل ازیں پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 4.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
احمد منصور:خضدار بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والے دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری