City 42:
2026-06-03@02:19:19 GMT

ایل ڈی اے میں افسروں کے تقرروتبادلے

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

دور نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سبیتا سجاد کو ہاؤسنگ 6 میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس انیس کو ہاؤسنگ ایٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنول قیوم کو ہاؤسنگ سیون میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر روبینہ بی بی کو ایڈیشنل ڈی آئی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے اور پرائیویٹ سیکرٹری ندیم اقبال کو ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی

یہ تقرریاں اور تبادلے ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹرین رابعہ ریاست کی جانب سے نوٹیفائی کیے گئے ہیں.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میں تعینات کیا گیا ہے

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے