واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سائنسدانوں نے لوگر ہیڈ سمندری کچھووں کی صلاحیت کا پتہ لگا لیا کہ کس طرح یہ کچھوے مختلف مقناطیسی سگنیچرز کی مدد سے دنیا کے مختلف علاقوں کو پہچان لیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں واقع نارتھ کیرولائنا یونی ورسٹی کے ریسرچرز پہلی بار اس حوالے سے ٹھوس ثبوت سامنے لائے ہیں جن کے مطابق لوگر ہیڈ سمندری کچھوے یہ معلوم کر سکتے اور سمجھ سکتے کہ کسی مخصوص علاقے میں پایا جانے والا میگنیٹک سگنیچر کیسا ہے۔

(جاری ہے)

لوگر ہیڈ سمندری کچھوے دنیا بھر میں دور دراز سفر کرنے کے حوالوں سے مشہور ہیں، اس دریافت سے پہلے سائنس دانوں کا یہ خیال ضرور تھا لیکن اس تحقیق کے بعد ان کے گمان کو سائنسی بنیاد مل گئی ہے۔اس حوالے سے تحقیق کرنے والی کیالا گارفورتھ نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہجرت کرنے والے مختلف جانور مختلف علاقوں میں پائے جانے والے میگنیٹک سگنیچرز سے ان علاقوں کی پہچان کر سکتے ہیں۔ایک تجربے کے ذیعے یہ جانچا گیا کہ لوگر ہیڈ سمندری کچھوے مختلف مقناتیسی فیلڈز کے ذریعے اس بارے میں جان جاتے ہیں کہ کس علاقے میں ان کو غذا ملے گی۔ان کچھووں میں اپنے چارے کے حوالے سے قابلِ ذکر حد تک بہترین سمندری درستگی پائی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں: فیصل جاوید

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نورا کشتی بچپن سے دیکھ رہے ہیں۔

ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب کے نہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مفادات ایک ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا منرلز بل بانئ پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر پاس نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
  • سیریزاسکوئڈ گیم کی بے انتہا مقبولیت کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا گیا
  • پہلگام فالس فلیگ واقعہ،بھارتی ایف آئی آر نے مودی حکومت کے بڑے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا
  • مودی جی ڈرامہ بند کرو، اگر آپ انصاف نہیں دے سکتے تو کیاپاکستان سے مدد لیں؟ بھارتی فوجی کی دھائی
  • نیٹ ورک مسائل سے کاروبار کے تسلسل اور صارفین کے اعتماد کو خطرہ: کاسپرسکی
  • افغان باشندے دوبارہ پاکستان آنا چاہیں تو ویزا لے کر آ سکتے ہیں: طلال چوہدری
  • استنبول سمیت مغربی ترکی 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
  • پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی داخلہ میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ نہروں کے مسئلے پر ڈرامے کررہی ہیں: فیصل جاوید
  • ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما