لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور:
ہائی کورٹ نے نظربندی قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نظر بندی کے سیکشن کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔
جسٹس امجد رفیق نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نظربندی کے قانون کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میڈیا ٹاک اور ٹی وی چینلز پر پابندی،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ری شیڈول
ملک اشرف : لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر ،میڈیا ٹاک پر ٹی وی چینلز پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کو بغیر کارروائی ری شیڈول کردیا گیا ۔
جسٹس شمش محمود مرزا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، لیکن ایک فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس ری شیڈول کردیا گیا ، تین رکنی بنچ میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مارچ دوہزار تئیس کو درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں چیئرمین پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے