Al Qamar Online:
2025-11-03@14:25:42 GMT

تاجروں کے ساتھ نامناسب سلوک بند کیا جائے،ادریس چوہان

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

تاجروں کے ساتھ نامناسب سلوک بند کیا جائے،ادریس چوہان

سینئر نائب صدر چیمبر ادریس چوہان آل حیدر آباد گروسری اینڈ جنرل اسٹور نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں ، نائب صدرشان سہگل و دیگر موجود ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹریٹ میں سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی زیر صدارت آل حیدرآباد گروسری اینڈ جنرل اسٹور نمائندگان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر کے گروسری، ریٹیلرز اور جنرل اسٹورز مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اَفسران اور اُن کے نمائندوں کی جانب سے مارکیٹ میں ریٹ لسٹ چیکنگ کے دوران غیر مہذب رویے، دُکانوں کی سیلنگ اور چالان کی رقوم بینک کے بجائے نقد وصول کرنے جیسے اقدامات پر اپنے تحفظات کا اِظہار کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے قیمتوں کے تعین میں متعلقہ کاروباری نمائندگان کو شامل نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے غیر حقیقت پسندانہ ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے۔ تاجروں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں کئی اشیاء کے نرخ روزانہ بلکہ بعض اوقات گھنٹوں کے حساب سے تبدیل ہوتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ دو ماہ پرانی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کی بنیاد پر دُکانیں سیل اور بھاری چالان عائد کر رہی ہے۔ سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے تاجروں کے تحفظات سننے کے بعد کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچاتا رہا ہے اور اُن کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ چیمبر نے شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہول سیلرز، ریٹیلرز، مارٹس اور جنرل اسٹورز کے نمائندگان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو چیمبر کے وفد کے ساتھ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرے گی۔ اُس ملاقات میں رمضان المبارک کی ریٹ لسٹ جاری کرنے سے قبل تاجروں کے تمام تحفظات اور زمینی حقائق پر مبنی سفارشات پیش کی جائیں گی تاکہ رمضان کے دوران تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان کسی بھی قسم کے تنازع سے بچا جاسکے۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مارکیٹ کی زمینی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کرے اور تاجروں کے ساتھنا مناسب سلوک بند کیا جائے، تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔ اس اجلاس میں نائب صدر شان سہگل، سابق صدر محمد اکرم انصاری، سکندر علی راجپوت، محمد یاسین خلجی، محمد عمر عیدو، محمد اسلم انصاری، محمد رضوان انصاری، عرفان، فیصل پاریکھ، عبدالحفیظ، محمد عرفان میمن، شہروز، فاروق گلزار و دیگر نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: تاجروں کے چیمبر ا ریٹ لسٹ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔

خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

عمرے ادائیگی سے روکنا بے شرمی بے حیائ نہی تو اور کیا ہے۔
عارف رند خولہ چوہدری کو فوری رہا کرو
pic.twitter.com/0FcsNssswO

— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) November 2, 2025

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی بکنگ ہو رہی، ڈراموں میں اداکاروں کو کمبل میں دکھایا جا رہا ہے، مشی خان