آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لئے اہم پیش رفت ہوئی، آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لئے اہم فیصلے کئے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، دہرے خسارے قابو کئے جس کے بعدکرنٹ اکاونٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لئے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں، تجارت کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں پاکستان کی تجارتی شراکت بڑھانا چاہتے ہیں اور خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔
ایف بی آر نے ملک کے 40 ہزار میگا ریٹیل سٹورز کی سیلز معلومات دینا لازمی قراردیدیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چاہتے ہیں
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔