Nawaiwaqt:
2025-10-08@06:18:24 GMT

اب میٹرک امتحانات کیلئے منفرد رول نمبر سلپس ملیں گی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

اب میٹرک امتحانات کیلئے منفرد رول نمبر سلپس ملیں گی

 میٹرک امتحانات کے لئے کیو آر کوڈ والی رولنمبر سلپس تیار کر لی گئیں۔لاہور بورڈ نےجعلی امیدواروں کا کمرہ امتحا ن میں داخلہ روکنے کے لئے شکنجہ تیار کر لیا،کیو آر کوڈ سے امتحانی سنٹر میں جعلی امیدواروں کی شناخت آسان ہوگی۔ موبائل کے ذریعے بھی کیو آر کوڈ کو چیک کیا جا سکے گا ،نئی ٹیکنالوجی سے نقل اور جعلی امیدواروں کی روک تھام میں مدد ملے گی، لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز4مارچ سے ہو گا، میٹرک امتحانات میں2لاکھ56ہزار بچے شرکت کریں گے۔لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جعلی امتحان دینے والے82امیدوروں پر3سال کی پابندی لگائی ہے ، جعلی امیدواروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق مقدمات اور کارروائی کی جا رہی ہے۔   

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

میٹرک و انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، نوٹیفکیشن جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے آفیشل یا سرکاری فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن) نے نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو مرحلہ وار آئندہ برس 2026ءسے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات میں قابل عمل ہوگا۔

تاہم نئی گریڈنگ پالیسی سے “جی پی اے اور سی جی پی اے” کو نکال دیا گیا ہے جو اس سے قبل نئی گریڈنگ پالیسی کا حصہ تھی۔ یہ فیصلہ کراچی میں گزشتہ ماہ ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اور فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب آئی بی سی سی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

آئی بی سی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ کراچی میں منعقدہ فورم کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیوں میں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جامعات کا کہنا ہے کہ نئی گریڈنگ پالیسی میں فی الوقت گریڈ پوائنٹ ایوریج کو شامل نہ کیا جائے جبکہ اس رائے سے تعلیمی بورڈز بھی متفق تھے، لہٰذا اب نئی گریڈنگ پالیسی سال 2026سے جی پی اے کے بغیر نافذ ہوگی۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • فیڈرل بورڈ کا نمبروں کے ساتھ نیا گریڈنگ فارمولا متعارف
  • فیڈرل بورڈء نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا
  • میٹرک و انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، نوٹیفکیشن جاری
  • پاس ہونے کیلئؤ 33 نہیں40نمبردرکار؛ میٹرک، انٹر کیلئے نئی پالیسی نافذ
  • غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کیلئے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی
  • لاہور میں بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دینے کیلئے غور شروع
  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام: سیلاب متاثرین کو 17 اکتوبر سے امدادی چیک ملیں گے
  • صمود فریڈم فلوٹیلا میں اسرائیلی حملے سے محفوظ رہنے والے سید عزیر نظامی لاہور پہنچ گئے
  • وزیراعظم کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنیوالی ماہ نور سے ملاقات
  • وزیراعظم کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ سے ملاقات