2025-11-22@21:18:16 GMT
تلاش کی گنتی: 8965

«اور قیدیوں کی»:

    اسلام آباد: بھارت، جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کیا، آخرکار امریکی دباؤ کے سامنے پسپائی اختیار کر گیا،  امریکی پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے تحت بھارتی حکومت نے روس سے سستا تیل خریدنے کی پالیسی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بڑی کمپنیوں کے روس کے ساتھ کیے گئے 10 سالہ تیل کے معاہدے واشنگٹن کی پابندیوں کے بعد عملی طور پر بے اثر ہو گئے ہیں،  اس فیصلے کے اثرات میں مکیش امبانی کی ریلائنس کمپنی بھی شامل ہے، جس نے امریکی حکم پر روسی تیل کی خریداری روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی بندش کے بعد ریلائنس کو مشرقِ وسطیٰ اور ممکنہ طور پر...
    فرح ابو عیاش کی جانب سے جیل کے اندر سے بھیجی گئی دردناک تفصیلات اور صہیونی جیلروں کے مظالم کی وضاحت منظر عام پر آئی ہے، اور وکیل سے دوبارہ مشاورت کے بعد، تسنیم نیوز ایجنسی نے اس خبر کو سرکاری طور پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ تسنیم نیوز کی صحافی فرح ابو عیاش نے جیل سے باہر آنے کے بعد بتایا ہے کہ گزشتہ 110 دن کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے انہین شدید تشدد، اذیت اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔ تسنیم کے غیرملکی دفاتر کے مطابق فلسطین کے شہر الخلیل (جنوبی غرب اردن) میں تسنیم کی رپورٹر فرح ابو عیاش کو 6 اگست 2025 کی رات کو اسرائیلی فوج کے اچانک چھاپے میں بیت امر نامی گاؤں...
    ڈمپر کے گرفتار ڈرائیور کی شناخت فضل کے نام سے کی گئی، پولیس نے  ڈمپر کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے ذکریہ گوٹھ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق سپرہائی وے ذکریہ گوٹھ میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، تاہم ملیر کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک شہری شاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا اور زخمی کی شناخت سہیل  کے...
    لاہور: پولیس نے شہر میں گھروں میں کام کرنے بہانے واردات کے دوران شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی اور 3 رکنی خطرناک گروہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھر میں کام کرتا تھا اور اپنے دوست آکاش اور تنویر سے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ملزمان نے دوران واردات بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو...
    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹارک کی تباہ کن بولنگ...
    بھارت کی سب سے بڑی نجی آئل ریفائنری ریلیائنس انڈسٹریز نے امریکی پابندیوں کی ڈیڈ لائن سے قبل روسی خام تیل کی درآمد روک دی ہے۔ کمپنی کے مطابق روسی تیل کی آخری کھیپ 12 نومبر کو لوڈ کی گئی تھی، جس کے بعد مزید تیل نہیں خریدا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیں:روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور رشیا ٹو ڈے کے مطابق امریکا نے 22 اکتوبر کو نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا جن کا مقصد روسی توانائی شعبے پر دباؤ بڑھانا اور ماسکو کی جنگی مشینری کے لیے وسائل کی فراہمی محدود کرنا ہے۔ ???????????????? Is India’s three-year spree of buying discounted Russian crude coming to an abrupt halt? The last tankers...
    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا کانویکشن،وزیر مذہبی امور کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اپنے 20ویں کنوکیشن کا آغاز کیا۔ یہ دو روزہ تقریب آج بھی جاری رہے گی، جس میں کل 2,860 طلبہ کو ان کی محنت، لگن اور علمی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ڈگریاں دی جائیں گی۔ حال ہی میں داخلہ لینے والے فلسطینی طلبہ بھی شریک ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جناح کنونشن سنٹر میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اپنے 20ویں کنوکیشن کا آغاز کیا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف، مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، ...
    بی بی سی کے بورڈ میں شامل آزاد ڈائریکٹر شومیت بنرجی نے جمعہ کے روز استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی مبینہ غلط ایڈیٹنگ کے معاملے پر بی بی سی کو 5 ارب ڈالر کے ممکنہ مقدمے کی دھمکی کا سامنا ہے۔ بی بی سی کے مطابق، بنرجی، جو بھارتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ کے رکن بھی ہیں اور مشاورتی ادارے بوز اینڈ کمپنی کے سابق سی ای او رہ چکے ہیں، نے اپنی 4 سالہ مدت ختم ہونے سے چند ہفتے پہلے استعفیٰ جمع کرایا۔ یہ بھی پڑھیے: بی بی سی کی ٹرمپ مخالف رپورٹ پر تنازع، ادارے کی قیادت بحران کا شکار بی بی سی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں نجی اسکولوں کے لوگو والی نوٹ بکس، ورک بک اور یونیفارم کی مشروط فروخت پر کمپٹیشن کمیشن نے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو تعلیمی شعبے میں اپنی اجارہ داری کا غلط استعمال کرتے ہوئے طلبہ اور والدین کو اسکول کے لوگو والی مہنگی نوٹ بُکس، ورک بُکس اور یونیفارمز صرف اسکول یا اسکول کے منظور شدہ دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ بھارت نے آخر کار امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے کمپٹیشن کمیشن نے ایسے اسکولوں کے خلاف شکایات موصول ہونے...
    ڈپٹی وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسفک فورم کے موقع پر سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرنن اور بنگلادیش کے سفیر خندکر مسعودالاسلام سے غیر رسمی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے مثبت مکالمے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ باہمی اعتماد اور سمجھ بوجھ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے موجودہ علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور مختلف مسائل پر اپنے اپنے نقطۂ نظر پیش کیے۔ یہ بھی پڑھیے: تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیا کے لیے خطرہ ہے، اسحاق ڈار وزارتِ خارجہ کے مطابق اس ملاقات کا مقصد خطے میں تعاون بڑھانا، سفارتی روابط مضبوط کرنا اور مشترکہ چیلنجز...
     وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سیکریٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات، فیک نیوز سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مؤثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنا ضروری ہے۔ ملاقات میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثقافتی تعاون سے خطے میں ہم آہنگی اور مثبت امیج کا فروغ ممکن ہے۔ ثقافت، ابلاغ اور ٹیکنالوجی کے...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اور صرف ان کی شناخت کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    صدر زیلنسکی نے کہا امریکا اور یورپی اتحادیوں سے جلدی اور پرسکون مذاکرات چاہتے ہیں، کیف اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، یورپ کو ڈھال قرار دیتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا امید ہے کہ یورپ ہمارے ساتھ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین میں امن قائم کرنے کی کوششیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یوکرینی صدر سے رابطہ کر لیا۔ جے ڈی وینس نے صدر زیلنسکی سے رابطہ کرکے اٹھائیس نکاتی امن منصوبے پر راضی کرنے کی کوشش کی، یوکرین نے امریکا کا نیا امن پلان موصول ہونے کی تصدیق کر دی، صدر زیلنسکی نے متبادل تجاویز پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر زیلنسکی نے کہا امریکا اور یورپی اتحادیوں سے جلدی اور پرسکون...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کے عالمی دن پر منعقدہ واک کی قیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ آئندہ 3 سال میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد آدھی کر دی جائے، ورنہ یہ تعداد 5 سال میں 5 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ڈیجیٹل لرننگ اسکولوں کے قیام میں تعاون کریں تاکہ غربت اور سہولتوں کی کمی جیسے مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ جب تک...
    بچہ اور دو خواتین شامل ، داخلی و خارجی راستے بند کر کے شہریوں کی نقل و حرکت روک دی نابلس میں اسرائیلی فوج کے تازہ دھاوے کے دوران 4 فلسطینی زخمی ہوئے،ہلال احمر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص نابلس شہر میں حملوں اور چھاپوں کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق نابلس میں اسرائیلی فوج کے تازہ دھاوے کے دوران 4 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔اسی دوران اسرائیلی فورسز نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے میں چھاپوں کے دوران 56 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے واد الہریہ اور خربہ قلقس کے علاقوں میں دھاوا...
    برسلز: یورپی یونین  ( ای یو) فوجی کمیٹی کے چیئرمین جنرل شان کلینسی نے کہاہے کہ  یورپ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روس کی جانب سے یوکرین پر جاری جنگ نے برِ اعظم کو جنگ اور امن کے درمیان ایک خطرناک  گرے زون  میں دھکیل دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئرش ایئر کور کے جنرل اور جون میں ای یو کے اعلیٰ فوجی عہدے پر فائز ہونے والے کلینسی نے برطانوی اخبار The Irish Times کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یورپ اب اپنے مشرقی سرحدی تحفظات کے حوالے سے غیر محفوظ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپ میں دفاعی اخراجات میں اضافہ معاشرے کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ سردیوں کے آتے ہی سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ موسم سرما میں جب سوئی گیس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے تو محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے اس کے علاوہ کم پریشر کی وجہ سے گھروں میں خواتین ہوٹلوں اور گیس سے چلنے والی اشیاء کے استعمال کرنیو الوں کیلیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے تو دوسری طرف گیس...
    مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، آئین پاکستان زندہ، جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے رہنمائوں سمیت حسنین رضا، محمد رضا، صفدر عباس، قاسم رضا اور دیگر موجود تھے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ورکنگ کمیٹی ضلع وہاڑی کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، شہریوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور نماز جمعہ کے بعد علامتی طور پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، آئین پاکستان زندہ، جمہوریت زندہ آباد، آمریت مردہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے رہنمائوں سمیت حسنین رضا، محمد رضا، صفدر عباس، قاسم رضا اور دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایات پر حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد عوامی راستوں کی بحالی، ٹریفک کی روانی میں بہتری، اور میونسپل قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔آپریشن علی پیلس، لندن ٹاؤن، نسیم نگر، حسین آباد، وادھو واہ، نیرون کوٹ بینظیر فلائی اوور، اور اسرا ہسپتال کے اطراف سمیت اہم علاقوں میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی اسٹالز، کیبنز، روڈ پر قائم پارکنگ، شو رومز کی تجاوزات، ریسٹورنٹس کی غیر قانونی توسیعات، اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے شہریوں اور دکانداروں کو سخت وارننگ نوٹس بھی جاری کیے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(نمائندہ جسارت) شہید اللہ بخش سومرو (سیبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز، جامشورو کی سنڈیکیٹ کے (6)چھٹے اِجلا س کااِنعقا د وائس چانسلر سیبس یونیورسٹی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹوکی زیرِ صدارت کیا گیا۔جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد کے نامزد ممبر سلیمان احمد، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ، زین العابدین، سندھ ایچ اِی ِسی کی نامزد اْمیدوار ندیرہ پنجوانی، نامزد اْمیدواران مظہر ماروی، سمیرہ راجہ، فریال سکندر، قائم مقام رجسٹرار محمد سلیمان بھٹو، ڈائریکٹر فنانس عمران نور، منتخب اراکین فضل الٰہی خان، عظمیٰ آریسر، چندر کمار، اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے فہد شمس نظامانی نے شرکت کی۔اِجلاس کے دوران، سنڈیکیٹ نے 29 مئی 2025کو ہونے والے اپنے 5ویں اِجلاس کے منٹس کا...
    اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کے عزم ظاہر کرتے ہوئے سکردو حلقہ دو میں کاظم میثم کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم آئینی ترامیم کیخلاف ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت گلگت بلتستان میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔ بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر جلسہ کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اور تحریک...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اسلام آباد تک مارچ کرنا پڑا تو کریں گے، ہم کسی پرتشدد تحریک کے حامی نہیں ہیں، ماضی میں ہمارا آزادی مارچ تاریخ کا سب سے بڑا پرامن مارچ تھا اور پورے احتجاج میں ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے جنرل سیکریٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ چند لوگ ذاتی مفادات کے لیے آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے ہم کسی...
    اسلام آباد: ملک میں نجی اسکولوں کے لوگو والی نوٹ بکس، ورک بک اور یونیفارم کی مشروط فروخت پر کمپٹیشن کمیشن نے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو تعلیمی شعبے میں اپنی اجارہ داری کا غلط استعمال کرتے ہوئے طلبہ اور والدین کو اسکول کے لوگو والی مہنگی نوٹ بُکس، ورک بُکس اور یونیفارمز صرف اسکول یا اسکول کے منظور شدہ دکانوں سے خریدنے پر مجبور کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ کمپٹیشن کمیشن نے ایسے اسکولوں کے خلاف شکایات موصول ہونے پر سوموٹو اقدام کرتے ہوئے انکوائری کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انکوائری میں اس...
    بیجنگ کے ایک کیڑوں کے میوزیم نے ایسا انوکھا تجربہ پیش کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ میوزیم کے کیفے میں پیش کی جانے والی ’کاکروچ کافی‘ نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، کیونکہ اس کافی میں پسے ہوئے کاکروچ پاؤڈر اور خشک یلو میل ورمز استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ ڈرنک سن کر ہی بہت سے لوگ چونک جاتے ہیں، مگر تجسس رکھنے والے نوجوان روزانہ اس کے کئی کپ خرید رہے ہیں۔ ایک کپ کی قیمت تقریباً 45 یوان یعنی 550 روپے سے زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پولیس نے کافی چور طوطے کو دھر لیا چین میں انوکھے مشروبات کا چلن پہلے بھی رہا ہے، کیونکہ کچھ کیفے اپنے ڈرنکس میں دیپ...
    کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں گرفتار تین ملزمان نے قومی احتساب بیورو (نیب)کو پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔نیب ذرائع کے مطابق تین ملزمان نے نیب کو 15ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی درخواستیں جمع کرائی ہیں تاہم نیب خیبرپختونخوا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28نومبر کو ہو گا، جس میں ان درخواستوں کا جائزہ لیا جائیگا۔نیب ذرائع نے بتایا کہ درخواستوں میں بینک اکاونٹس، جائیدادیں، گاڑیاں، سونا اور نقدی ظاہر کی گئی ہے اور ملزمان کی متعدد جائیدادیں رشتہ داروں کے نام پر بھی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو پلی بارگین درخواستیں بھجوانے سے...
    سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا۔ بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یادگار شہداء پر جلسہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف سکردو میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کا مظاہرہ آئینی ترامیم...
    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں بڑھتے ہوئے مذہبی تعصب اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں پر اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا موجودہ سیاسی ڈھانچہ ایسے طرزِ عمل کو تقویت دیتا ہے جو مذہبی اقلیتوں کے لیے امتیازی ماحول پیدا کرتا ہے۔ کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے باہمی تعلقات نے ایسے قوانین اور حکومتی اقدامات کی راہ ہموار کی ہے جو مذہبی آزادی کو محدود کرتے ہیں۔ قومی اور ریاستی سطح پر نافذ کیے گئے مختلف قوانین اور اقدامات اقلیتوں کے لیے متعدد رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ 2014...
    سٹی 42: پاکستان  نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ قابض بھارت کی پالیسیاں کشمیری آبادی کی اجتماعی سزا کے مترادف ہیں، مقبوضہ میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں اور پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔کشمیری نوجوانوں کی شناخت اور مذہب کی بنیاد پر پروفائلنگ کی رپورٹس تشویش ناک ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات  ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیریوں کے مذہبی، ثقافتی اور سماجی ورثے کو کمزور کر رہا ہے۔یہ اقدامات کشمیریوں کی جائز سیاسی...
    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13بھارتی سرپرست خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ آپریشنز میں 13 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کر دیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10خوارج ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں، ہلاک دہشت گرد بھارت کی سرپرستی میں سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں اور ٹارگٹ...
    کینیڈا میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم تنظیم ’اوپن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں کینیڈا میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان بزنس کمیونٹی ایک پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ہائی کمشنر محمد سلیم پاکستانی نژاد نے کاروباری افراد کی تنظیم ’اوپن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کی طرف گامزن پاکستان کے تمام شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے بزنس کمیونٹی کو پاک کینیڈا اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ کانفرنس میں ٹورنٹو میں تعینات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار موسم سرما کے آتے ہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں سائبیرین پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی شکاریوں نے پرندوں کے شکارکے لیے مختلف جھیلوں پر ڈیرے ڈال لیے بدین، تلہار، گولارچی، ماتلی، ٹنڈوباگو شہر میں مختلف سائبیرین پرندے 300روپے سے 600روپے فی عدد سرعام فروخت ہونے لگے مہمان پرندوں کی نسل کشی پر محکمہ ایکسائز اور محکمہ وائلڈ لائف نے مکمل خاموشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق. ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرما کے آمد کے ساتھ ہی سندھ کے ساحلی علاقوں بدین، ٹھٹھہ ،اور سجاول میں سیکڑوں کی تعداد میں سائبیرین مہمان پرندے مختلف جھیلوں کارخ کرتے ہیں اور موسم سرما کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڑوسی (یا پہلو کے ساتھی) سے متعلق اسلامی احکام کا ایک منفرد پہلو جس کی کوئی جھلک جدید تصور اخلاق اور قوانین میں نہیں ملتی، وہ پڑوسی کی عزت و ناموس کی حفاظت ہے۔ آپؐ نے فرمایا: جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ پڑوسی کی عزت کرتا ہے (مسلم)۔ عزت و ناموس کی حفاظت کا ایک اہم پہلو خواتین کی عزت، ان کی عفت و عصمت اور پرائیویسی کا احترام اور نظروں کی حفاظت ہے۔ گھروں میں تانک جھانک کی آپؐ نے نہ صرف ممانعت فرمائی بلکہ اتنی سخت بات فرمادی کہ اگر کوئی جھانکے اور اس کی آنکھ پھوڑدی جائے تو کوئی تاوان نہیں ہوگا (بخاری)۔ فقہا نے ایسی کھڑکیاں کھولنے کو ممنوع...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت  کرتے رہے۔ ایک شرمناک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے دریں اثناء انہوں نے بتایا کہ مشنری سکول میں تعلیم حاصل کی اور ان کے تمام اساتذہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے جو اس شہر کی بین المذاہب ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔ ایک وقت تھا جب خواتین کو تصویر والا شناختی کارڈ بنانے کی بھی اجازت نہیں تھی، مگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے لاکھوں خواتین کو شناخت، مالی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سرکاؤس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکائٹری اسپتال میں یونیورسٹی کے قیام اور 2020 میں سندھ حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے ایکٹ پر عمل نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس ریاضت علی سہڑ پر مشتمل آئینی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار غلام مرتضیٰ لغاری نے اپنے وکیل الطاف سچل اعواں کے ذریعے سرکٹ بینچ حیدرآباد میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے 2020 میں ایکٹ پاس کر کے اسپتال...
    افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سخت گیر پالیسیوں نے افغان طالبان رجیم کو عالمی سطح پر مکمل تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک نے طالبان حکومت پر کھلا عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی فورمز سے دور رکھنے کی پالیسی برقرار رکھی ہے۔ افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، اجلاس میں پاکستان، چین، بھارت اور دیگر رکن ممالک شریک تھے تاہم طالبان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اقتصادی تعاون، تجارت،...
    برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)برسلز میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔ مستقبل میں کام ’’اختیاری‘‘ اور پیسہ ’’غیر اہم‘‘ ہو جائے گا،ایلون مسک کی پیشگوئی ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے...
    کراچی: اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر کی برطرفی کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خلاف کارروائی ہوگی یا نہیں؟ سوالات پیدا ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینیٹ کی برطرفی کے بعد کیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف مختلف شکایات پر کارروائی کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے؟ کیونکہ یہ خیال عام ہے کہ برطرف شدہ ڈپٹی چیئر سینیٹ وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کے خلاف شکایات پر کسی بھی کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور اب یہ رکاوٹ موجود نہیں اور تعلیمی انتظامی حلقوں کی جانب سے اب اس بات کا اشارہ دیا جارہا ہے کہ نئے ڈپٹی چیئر...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی ایئر شو 2025 میں کئی ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئرشو 2025 کے موقع پر دوست ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔دورے کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس میجر...
    ایئر شو کے دوران جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔فوٹو سوشل میڈیا دبئی ایئر شو میں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف–17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دوست ممالک کے ایئر چیفس کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے پر برطانوی اخبار نے...
    اجلاس میں جی بی میں موجودہ پارٹی پوزیشن اور آمدہ انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کا اہم اجلاس گلگت میں ہوا جس میں جی بی کے آئندہ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نون لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن، گلگت ڈویژن کے صدر، سٹی صدر، یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جی بی میں موجودہ پارٹی پوزیشن اور آمدہ انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
    دبئی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دوست ممالک کے ایئر چیفس کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر دستخط پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے، یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ ایئر چیف نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری دفاع...
    پیپلز کانفرنس کے چئیرمین نے کہا کہ لاکھوں کشمیری کاروباریوں، تعلیم اور ملازمت کے سلسلے میں بھارت کی کئی ریاستوں میں مقیم ہیں اور انکے اہل خانہ انکی سلامتی کیلئے کافی تشویش میں مبتلا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چئیرمین سجاد لون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی شہری بشمول کشمیریوں کو اپنے ہی ملک میں ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا چاہیئے۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے کشمیریوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی ہراسانی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کشمیریوں کو منفی انداز...
    ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اینوریکسیا، بلیمیا اور بنج ایٹنگ جیسی کھانے کی بے ترتیبیاں نہ صرف فوری طور پر بلکہ برسوں بعد بھی جسمانی اور ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ان عادات کے شکار افراد میں گردے اور جگر کی ناکامی، ہڈیوں کے مسائل، ذیابیطس اور قبل از وقت موت جیسے خطرات نمایاں حد تک بڑھ جاتے ہیں۔  اینوریکسیا یہ ایک ذہنی بیماری ہے جس میں مریض کو وزن بڑھنے کا شدید خوف ہوتا ہے۔ وہ بہت کم کھانا کھاتا ہے، خود کو غیر ضروری طور پر موٹا سمجھتا ہے، حالانکہ وزن بہت کم ہو چکا ہوتا ہے۔ جسم خطرناک حد تک کمزور ہو...
    فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر  6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ مسائل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سے نیٹ ورک دستیابی متاثر ہیں۔دستاویز کے مطابق تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے بھی نیٹ ورک متاثر ہیں۔ کے پی، بلوچستان اور جی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد...
    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے ہاتھوں کراچی کے شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی، رہزنی اور قتل کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس اور انتظامیہ مسلسل ناکام اور مجرمانہ غفلت کی تصویر بنی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت شدید ترین شہری و انتظامی بحران کا شکار ہے اور اس بدحالی کی واحد ذمہ دار پیپلز پاٹی ہے جس کے پاس موجودہ صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں جبکہ شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر تباہی کے...
    برسلز (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے مختلف ممبران سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات غیر رسمی ماحول میں ہوئی تاہم دونوں جانب سے متعدد اہم امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی شراکت، معاشی تعاون اور سیاسی روابط کے فروغ سے متعلق بھی مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ...
    یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس ترجیحی ٹیرف اسکیم کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اس پر جلد ہی نظرثانی ہونے والی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈان نیوز ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب سفیر کاروبلس سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو اسکیم کی شرائط پوری کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک معمول کی مانیٹرنگ مشن کا حصہ ہوگا،...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے۔  ورلڈ چِلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے، پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم  انہوں نے کہا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے،...
    پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر محمد بلال قیوم کو جعلی کرنسی کے معاملے میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری سے کروڑوں روپے کے نوٹ برآمد تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ بلال قیوم نے 50 لاکھ روپے کی رقم عامر نامی شخص کو دی تھی، جس کے ذریعے جعلی نوٹ استعمال کیے گئے۔ ایجنٹ عامر اس رقم کے استعمال کے دوران پکڑا گیا، اور ایف آئی اے کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ رقم پولیس افسر کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد بلال قیوم نے اپنی خدمات کے دوران اسپیشل برانچ،...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ مزید پڑھیں: ’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں موجود دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہلا ہدفی آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 دہشتگرد مارے گئے۔   آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی کے بعد...
    آئرش مصنفہ سلی رونی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین ایکشن سے وابستہ ان قیدیوں کی حالت پر فوری توجہ دی جائے جو بہتر جیل حالات، ضمانت اور تنظیم پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 زیرِ سماعت قیدیوں میں سے 2، دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی صحت بگڑنے کی اطلاعات ہیں۔ مزید پڑھیں:بکر پرائز 2025 اپنے نام کرنیوالی بھارتی مصنفہ بانو مشتاق کون ہیں؟ رونی نے قیدیوں پر مبینہ سینسرشپ، خطوط روکے جانے، طویل تنہائی اور بغیر ٹرائل طویل حراست کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قیدی بغیر جرم ثابت...
    عالمی یومِ اطفال کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے علیحدہ پیغامات میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور معیاری تعلیم کی قومی و عالمی اہمیت اجاگر کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، حقوق اور تعلیم کے فروغ کے عزم کا اعادہ کر رہا ہے۔ اس سال یومِ اطفال ’میرا دن، میرے حقوق‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بچوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل اور ان کے حقوق کی مؤثر تکمیل پر توجہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کے مستقبل کا انحصار بچوں کی بہتر نشوونما اور تعلیم پر...
    اسلام آباد (آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔طلبہ اور اساتذہ نے...
    ابوظہبی(آئی این پی )خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 ء کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔خاتون اول نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کئے جاتے ہیں۔
    اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کے حسن اور قوموں کی ترقی میں تعلیم کا اہم ترین کردار ہے۔ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت۔ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف سکول، کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں نجی سکول میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان اولیاء...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے۔ صوبے بھر میں اس کریک ڈاؤن کو منظم، قانون کے مطابق اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے ویسل بلور میکانزم کے تحت شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دی ہے‘ جس کے نتیجے میں متعدد افراد نے درست اور قابلِ عمل معلومات فراہم کی ہیں۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائیگا جبکہ ویسل بلور کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ گزشتہ تین ہفتوں میں 6...
    بہاول نگر: فورٹ عباس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر خبر ایکسپریس نیوز پر چلنے کے بعد پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت سسرال کے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، سسرال والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس...
    شوبز انڈسٹری کی چکاچوند جتنی مسرور کن ہے اتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ بھی ہے، کسی بھی اور شعبے کی طرح بھی یہاں عداوتیں، تلخیاں اور مخالفت کا زور زورا رہتا ہے۔ ایک نیا پینڈورا باکس سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کھول دیا جس میں انھوں نے اداکارہ مشی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کے بارے میں کچھ سخت باتیں کی تھیں جو شاید روبی انعم کو پسند نہ آئیں۔ روبی انعم نے مشی خان کے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا کا نکاح ہوا اور شادی کی رسومات چل رہی تھیں کہ صبح 6...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے عالمی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی اور فوری عملدرآمد کا حکم دیا، اور کہا کہ وزارت موسمیاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا اور اْ ن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کے بعد پاکستان بھر میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے آج کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کے الاٹیز کی آئینی پٹیشن کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ کی ڈبل بینچ جسٹس محمد یوسف سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ہے، عدالت نے بورڈ آف ریونیو کے وکیل سے کے ایم سی لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین کی سروے رپورٹ کے بارے میں استفسار کیا تو بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے اس کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ممبر ریونیو بورڈ کو 11 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے سماعت کے دوران سرکاری وکلا کی سرزنش کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ’’ایم آئی فائیو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ چین برطانیہ میں ارکانِ پارلیمنٹ، ان کے عملے اور سیاسی حلقوں تک رسائی حاصل کرکے جاسوسی کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ایجنسی نے ارکانِ پارلیمنٹ کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ایجنٹ مختلف جعلی شناختوں اور آن لائن نیٹ ورکنگ ویب سائٹس، خصوصاً ’’لنکڈ اِن‘‘ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایم آئی فائیو کے مطابق چینی وزارت برائے ریاستی سیکورٹی (ایم ایس ایس) کے ایجنٹ ریکروٹرز (نوکری دینے والے) بن کر سامنے آتے ہیں، پارلیمنٹ سے منسلک افراد سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں مشکوک ملازمتوں کی پیشکش کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز /ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحق ڈار نے صدر یورپی یونین کونسل اور قطری وزیراعظم سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    ہر تیسرے سال جی ڈی پی کا بڑا حصہ موسمیاتی آفات پر خرچ کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف قیمتی اور محدود وسائل ریسکیو، بحالی اور نقصان سے بچاؤ کے کاموں پر صرف ہو جاتے ہیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون سیزن سے قبل ملک کو ممکنہ سیلابی صورتحال اور شدید موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ قیمتی اور محدود وسائل ترقیاتی منصوبوں کی بجائے ریسکیو، بحالی اور نقصان سے...
    اراکین ذیلی نظارت ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ملتان علامہ غضنفر علی حیدری نے حالاتِ حاضرہ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں، سابق ڈویژنل صدر سید فراز شمسی نے انسان شناسی اور ضلعی صدر آئی ایس او ملتان سید مطاہر شیرازی نے اطاعت مسئول و تنظیم کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او ملتان پروفیشنل یونٹ المصطفی ہائوس کی تنظیم نو، غدیر ساجد عسکری نئے یونٹ صدر منتخب  آئی ایس او ملتان پروفیشنل یونٹ المصطفی ہائوس کی تنظیم نو، غدیر ساجد عسکری نئے یونٹ صدر منتخب  آئی ایس او ملتان پروفیشنل یونٹ المصطفی ہائوس کی تنظیم نو، غدیر ساجد عسکری نئے یونٹ صدر منتخب  آئی ایس او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میونسپل کارپوشن میں شہر کی صفائی پر سختی فجر سے پہلے صفائی کرنے والے عملے کی عبدالستار چوک پر حاضری شہر کو وقت پر صفائی سے بہت سی وبائی بیماریوں سے بچایا جا سکتاہے۔ تفصیلات کے بعد فجر کی نماز کے بعد عبدالستار ایدھی چوک پر سردی کے اندر صفائی کرنے والے عملے کی ایک بڑی تعداد اپنے آفیسر شبیر چانڈیو اور ٹھیکدار بشیر کمہار کے ہمراہ جمع تھی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ اور صٖفائی نعیم بلوچ نے سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ شہرکو مکمل طور پر صاف رکھا جائے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہر کو صاف ستھرا رکھ کر ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد انتظامیہ نے ریشم بازار میں غیر قانونی سڑک کٹائی کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام تر سرگرمیاں بند کرادیں۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہوپوتو اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سٹی کی قیادت میں کی گئی مشترکہ کارروائی میں غیرقانونی تعمیراتی کام فوراً روکوا دیے گئے اور ملوث افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر بابر صالح راہوپوتو نے عملے کی نگرانی کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتظامیہ نے شہری انفراسٹرکچر کو غیرقانونی نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ عمل حیدرآباد انتظامیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد تعلقہ رورل کی ریوینیو ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد رورل، گوہر مسرور کی نگرانی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے۔ٹیم نے ٹنڈو حیدر،ہوسڑی، ٹنڈو فضل، ٹنڈو عالم مری اور سیری کا رخ کیا اور غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل ایجنسیوں کی نشاندہی اور مہر بند کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ نتیجے کے طور پر، 11 غیر قانونی پیٹرول پمپوں کو فوری طور پر مہر بند کر دیا گیا۔ معائنے کے دوران، ٹیم نے لائسنس یافتہ پیٹرول اور ڈیزل پمپوں کا بھی دورہ کیا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ درج ذیل باتوں پر پورا اتر رہے ہیں:· اوگرا کے مقرر کردہ قیمتوں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنگڈم ویلی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہائوسنگ پراجیکٹ پر عائد کیے گئے 15 کروڑ روپے جرمانے کیخلاف دائر اپیل نا قابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی ہے۔ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ کمپٹیشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا مناسب فورم کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل ہے جو کہ اب فعال ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے تقربیاً دو ماہ کے دوران کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل اپنے چیئرمین کی عدم دستیابی کے باعث غیر فعال تھا۔ کمپنی نے اس عرصہ کیدوران کنگڈم ڈیلی نے اسلام اباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی تھی۔ عدالت نے جرمانے کی ریکوری پر عبوری حکمِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ نے مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں امریکا پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش تیز کردی۔ یورپ کے اعلیٰ حکام نے سربراہ اجلاس میں زور دیا ہے کہ یورپ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی دوڑ میں قیادت حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ اس اجلاس کا مقصد خطے کو ڈیجیٹل دور کے محاذ پر لانا اور امریکی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں پر انحصار کم کرنا ہے۔ برلن میں اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی یورپی یونین نے یہ اعلان بھی کیا کہ ایمازون اور مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز کو یونین میں سخت مسابقتی قواعد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ برسلز ان کی مارکیٹ طاقت کی چھان بین کر رہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان کے جنوبی ساحلی شہر اوئٹا میں آگ نے 170 سے زائد عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، بدترین آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص بھی ہلاک ہو گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی اور فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ملک کی تقریبا نصف صدی کی سب سے بڑی شہری آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، براڈکاسٹرز کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ مکانات ملبے میں بدل گئے اور اوئٹا شہر کے پہاڑی ضلع ساگانوسیکی سے دھواں اٹھ رہا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے شعلے قریبی جنگلات اور ساحل سے ایک کلومیٹر سے دور واقع غیر آباد جزیرے تک پھیل گئے۔جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر...
     اراکین ذیلی نظارت ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ملتان علامہ غضنفر علی حیدری نے حالاتِ حاضرہ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں، سابق ڈویژنل صدر سید فراز شمسی نے انسان شناسی اور ضلعی صدر آئی ایس او ملتان سید مطہر شیرازی نے اطاعت مسئول و تنظیم کی ضرورت و اہمیت پر گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ المصطفی ہاوس کی جانب سے سالانہ تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اراکین ذیلی نظارت ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ملتان علامہ غضنفر علی حیدری نے حالاتِ حاضرہ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں، سابق ڈویژنل صدر سید فراز شمسی نے انسان شناسی اورضلعی صدر آئی ایس او ملتان سید مطہر شیرازی نے اطاعت مسئول و تنظیم...
    سابقہ ضلعی صدر تنزیل عباس اور سابقہ ضلعی اطلاعات سیکرٹری منتظر احسن نے نئے ممبران کو اپنی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کیا اور اخر میں ابوالفضل یونٹ نو منتخب صدر زین محمد نے نئی کابینہ کے ممبران سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم ابوالفضل یونٹ کے زیر اہتمام مزار قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پر حاضری دی گئی۔ سابقہ ضلعی صدر تنزیل عباس اور سابقہ ضلعی اطلاعات سیکرٹری منتظر احسن نے نئے ممبران کو اپنی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کیا اور اخر میں ابوالفضل یونٹ نو منتخب صدر زین محمد نے نئی کابینہ کے ممبران سے حلف لیا۔
    اوئٹا(ویب ڈیسک)جاپان کے جنوبی ساحلی شہر اوئٹا میں آگ نے 170 سے زائد عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، بدترین آگ کے نتیجے میں ایک شخص بھی ہلاک ہو گیا۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فوجی اور فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ملک کی تقریبا نصف صدی کی سب سے بڑی شہری آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، براڈکاسٹرز کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ مکانات ملبے میں بدل گئے اور اوئٹا شہر کے پہاڑی ضلع ساگانوسیکی سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے شعلے قریبی جنگلات اور ساحل سے ایک کلومیٹر سے دور واقع غیر آباد جزیرے تک پھیل گئے ہیں۔ جاپان...
    سٹی42:  انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا افسر اپنے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا ہے اور نیوز چینل نے اس کے گرفتار ہونے کی خبر نشر کر دی۔ ایک نیوز چینل نے یہ خبر شائع کی  اور  سوشل ویب سائٹس پر بھی  کئی لوگوں نے اس فیک نیوز کو پوسٹ کیا کہ محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ علی عمران کو کرپشن ثابت ہونے پر لٹن روڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس فیک ثابت ہونے والی "خبر" میں بتایا گیا کہ "حکام کے مطابق جوڈیشل انوائرمنٹ کمیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گرفتاری کا باضابطہ حکم جاری کیا تھا۔"  آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم یہ بھی بتایا گیا کہ...
    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے پر نقد انعام دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز، راولپنڈی میں 216 افغان شہری گرفتار بدھ کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 3 ہفتوں کے دوران 6,220 افغان شہریوں کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت نے...
    قومی ترانے کی بے ادبی، ملک مخالف نعرے، گومل یونیورسٹی کے متعدد طلبہ فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز )گومل یونیورسٹی نے کیمپس میں پیش آنے والے متعدد سنگین واقعات کے بعد کئی طلبہ کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیا ہے، جس کا اعلان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے میں کیا گیا ہے۔ اکتوبر میں مختلف تاریخوں پر طلبہ نے بیرونی افراد کے ساتھ مل کر رجسٹرار آفس پر دھاوا بولا، ایک خاتون طالبہ پر حملہ کیا، وائس چانسلر کے دفتر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، پولیس گارڈ پر حملہ کیا، اور ایک تقریب کے دوران قومی ترانے کی بے ادبی کی۔ ایک اور رپورٹ شدہ...
    وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے سیون اسٹارہوٹل کی تعمیر کے لیے تمام انتظامی و تکنیکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ شاندار منصوبہ آنے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سمٹ کے دوران غیر ملکی معزز مہمانوں کی رہائش اور میزبانی کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کمپنیوں کو باضابطہ طور پر مدعو کر لیا ہے۔ سی ڈی اے کی جانب سے جاری کیے گئے عالمی ٹینڈر میں بتایا گیا ہے کہ سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر انٹرنیشنل...
    پاکستان نے افغان خفیہ اداروں سے منسلک ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ Al Mirsad کی جانب سے پھیلائی گئی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مبینہ طور پر داعش کی ذیلی تںطیم آئی ایس کے پی (اسلامک اسٹیٹ خراسان پروینس) کا ایک دہشتگرد پاکستان میں ہلاک ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘منافقت بے نقاب، اسلام کے نام نہاد ٹھیکے دار ہندوؤں سے معیشت کا سبق لینے لگے’، سوشل میڈیا پر طالبان حکومت پر شدید تنقید پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ رپورٹ مکمل طور پر جھوٹی اور مبالغہ آمیز ہے اور اسے زلمے خلیل زاد نے غیر ذمہ دارانہ طور پر بڑھاوا دیا، جبکہ افغان GDI کے حامیوں نے بھی اس کی تائید کی۔ پاکستانی...
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا (لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکہ) اسکے ذمہ دار صرف چند لوگ ہیں لیکن یہ تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ ہم سب اسکے ذمہ دار اور شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر جانے کو لے کر خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں کچھ لوگوں کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے کولگام میں ایک تقریب میں کہا کہ موجودہ حالات میں، والدین شاید اپنے بچوں کو باہر نہیں بھیجنا چاہتے۔ جب ہمیں ہر طرف سے شک کی نگاہ سے...
    ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد سندھ سرکار نے کراچی کے شہریوں سے بدترین حالات میں جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، کراچی میں تباہ حال انفراسٹرکچر، رہزنی، ڈمپر مافیا کے بعد اب بھتہ خوری کا بازار بھی گرم کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خوری اور تاجروں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ کئی ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں کو دھمکیاں اور بھتہ طلبی کی شکایات موصول ہورہی ہیں، افسوسناک...
    آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے خسرہ و روبیلا ویکسین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے تعاون سے حکومت کو آسانیاں ملتی ہیں، عالمی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے بڑی آبادی والے ممالک میں شامل ہیں، بیماریوں سے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوتی ہیں، ویکسین سے ہم ان کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔خسرہ اور روبیلا کی بیماری لاحق ہونے سے بچے اندھے اور دماغی مفلوج ہوسکتے ہیں، والدین اپنے...
    اسلام آباد میں منگل کے روز اپوزیشن اتحاد ’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور 21 نومبر، جمعہ کو پورے ملک میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا احتجاج میں تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت...
    ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت...
    ٹریفک پولیس کراچی کا نیا جدید وخودکار فیس لیس ای چالان نظام ، گاڑیوں کی نمبرز پلیٹس اورریکارڈ میں گھن چکرہوگیا،جدید نظام کے تحت 2001 میں کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی ہوٹل کو بھیج دیا گیا، ای چالان موصول ہونے پر ہوٹل انتظامیہ سر پکڑکربیٹھ گئی، نشاندہی ہونے پر ٹریفک پولیس نے نجی ہوٹل کی انتظامیہ کو جاری  کیا جانے والا ای چالان ختم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی  کا نیا جدید وخودکار فیس لیس ای چالان نظام ، گاڑیوں کی نمبرز پلیٹس اورریکارڈ میں گھن چکرہوگیا، جدید نظام کے تحت 2001 میں کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی ہوٹل کو بھیج دیا گیا۔ ای...
    ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سمیڈا حکام نے شرکت کی ،تقریب میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی قراۃ العین، طارق جدون، چئیرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چئیرمین کوآرڈینیشن و صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل حسین و دیگر نے شرکت کی ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
    بنگلہ دیش کے امور داخلہ کے مشیر، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو دی گئی موت کی سزا کے بعد مکمل سکون قائم ہے۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس جولائی کی عوامی بغاوت کے دوران معزول ہوئی تھیں اور بعد ازاں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیکریٹریٹ میں آئندہ یوم فتح 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ مذکورہ عدالتی فیصلے سے متعلق ملک کے کسی حصے میں ’کوئی غیر یقینی یا بدامنی نہیں‘ پائی جاتی۔ یوم فتح کی تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی مشیر نے زور...
    اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے ٹیم کے ہمراہ ضلع قصور سے گروہ کو گرفتار کیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ ملزمان مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں معصوم شہریوں کو ورغلاتے، بہانے سے اے ٹی ایم کارڈ سے موٹی رقم نکلوا کر رفوچکر ہو جاتے، ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم نکل کر دینے کے بہانے بھی رقم ہتھیا لیتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری سے نوسربازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ملزمان ابتک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں، گروپ کے قبضے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ پر اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر گانا گا رہے ہیں، اور اُن کی گائیکی کی صلاحیتوں کو شرکا نے خوب سراہا۔   View this post on Instagram   A post shared by Umar Gul (@umargulofficial) گانے کے دوران یونس خان ایک لمحے...
    چھاپے کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے سپر اسپیشلٹی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈاکٹر عمر فاروق بٹ اور ان کی اہلیہ شہزادہ اختر کو حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) اور بھارتی پیراملٹری کے اہلکاروں نے شہر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا۔ چھاپے کے دوران فورسز اہلکاروں نے ایس ایم ایچ ایس...