کراچی میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش؛ ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک جانب ڈمپرز اور ٹرک کی زدمیں آکر شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں تو دوسری جانب پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔
ٹریفک حادثات اور ڈکیتی کی وارادتوں کے دوران شہریوں کی جان چلے جانا شہر قائد کے باسیوں کے لیے معمول بن چکا ہے۔ یہاں تک کہ اب سرعام راہ چلتی خواتین سے پرس، زیورات یا موبائل چھیننے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
تازہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں ماڈل کالونی شیٹ نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، تاہم ملزم واردات میں ناکام رہا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ گیر خاتون کو ایک موٹر سائیکل سوار ملزم لوٹنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم خاتون نے اپنے حواس سنبھالتے ہوئے بھاگ کر خود کو ملزم کے ارادوں سے بچا لیا۔
پینٹ شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار شخص کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ چالاک ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
کراچی:قیوم آباد میں کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اورنازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اورمقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پرملزم اورمالک مکان کےخلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم شبیر شربت والے اورمالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ ملزم شبیرکمرے میں بچے اوربچیوں کو لاکر نازیبا حرکات کرتا تھا۔
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونےو الا موبائل فون فرانزک کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔