پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم رمضان کے بعد احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر ہوں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ  ہمیں اڈیالہ جیل جانے سے روکنا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پاس اے ٹی سی کا حکم نامہ موجود ہے، یہ توہین عدالت بھی ہے اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ججز کی تعیناتیاں بھی منصوبہ بندی سے کی گئیں ، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر خدشات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی میں نہیں ہے، شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی بنیادی انسانی طرز عمل کا معاملہ ہے اس پر ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

26 نومبر، پی ٹی آئی کا یوم سیاہ کا اعلان، ریجنل تنظیمیں احتجاج کرینگی، جنید اکبر

پشاور:(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔

جنید اکبر کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟۔ سلمان اکرم راجہ
  • پی ٹی آئی وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کرے گی، سلمان اکرم راجا
  • وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا
  • وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا
  • پی ٹی آئی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا: سلمان اکرم راجا
  • آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سلمان اکرم راجہ
  • کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کیخلاف سندھ بار کا احتجاج کا اعلان
  • اڈیالہ جیل پہنچو؛ پی ٹی آئی نے آخرعوام کوکال دےدی
  • پی ٹی آئی کارکنان 25 نومبر کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شرکت کریں، عالیہ حمزہ کی کال
  • 26 نومبر، پی ٹی آئی کا یوم سیاہ کا اعلان، ریجنل تنظیمیں احتجاج کرینگی، جنید اکبر