صدرمملکت کا علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ علاقائی تجارت اورخوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
’’علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے اہم موقع ہے، پاکستان چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو جوڑنے کیلئے قدرتی تجارتی راہداری ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپنی طویل قید کے دوران گوادر پورٹ کا چین سمیت دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی مرکز کے طور پر تصور کیا، سی پیک اور گوادر ہماری آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہا ہے ، تاجکستان سے پانی لانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے۔
صدر مملکت نے خطے میں اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے تاریخی تجارتی راستوں کو بحال کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی پیک کے تصور، آغاز اور نفاذ میں صدر آصف علی زرداری کے کردار کو سراہتے ہوے کہاکہ گوادر بندرگاہ کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ ایک اہم عالمی بندرگاہ میں تبدیل کیا جائے گا، گوادر بندرگاہ بلوچستان کے عوام کے لیے امید اور مواقع کی علامت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کا عکاس ہے، حکومت بلوچستان میں گورننس، عوامی تحفظ، سماجی ترقی اور مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
تقریب سے پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک نئے روابط اور علاقائی شراکت داری کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگا، جنوبی ایشیاء میں روابط، اقتصادی، ثقافتی، تجارتی اور عوامی روابط کے لیے دلچسپی پیدا ہوئی ۔
سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہاکہ پاکستان علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر رہا ہے، صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ چین نے پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کیا ، سی پیک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقائی روابط روابط اور نے کہاکہ کے لیے سی پیک
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔