سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تیس خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سٹی 42: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے تیس خوارج مار دیے
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی سے تیس خوارج ہلاک ہوگئے ، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے ،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کراچی، ریلوے پولیس کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، مغوی بچی بازیاب
کراچی:ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔
بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔
ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔