خیبر پختونخوا میں شدید زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.
یاد رہے کہ 3روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 4.8 تھی، جب کہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت زلزلے کے جب کہ اس
پڑھیں:
بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں اتوارکی شام 5 بج کر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ1 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
مکران کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔