Express News:
2025-06-09@13:09:46 GMT

پریانکا چوپڑا نے اپنی ساری ان دیکھی تصاویر وائرل کردیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر اس سے قبل شاید ہی کسی نے دیکھی ہوں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بچپن کی تصاویر کا البم شیئر کرکے ماضی کو یاد کیا ہے۔ یہ دل کو چھو لینے والی تصاویر ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ جب میں اپنے فوٹو لائبریری کو صاف کر رہی تھی، تو مجھے اپنی زندگی کے کچھ یادگار لمحے ملے۔

پہلی تصویر میں چھوٹی پریانکا اپنے والد اشوک چوپڑا کی بائیک پر بیٹھی ہیں اور ان کے چہرے پر والدہ مدھو چوپڑا کے بڑے سائز کے چشمے ہیں۔

اس کے بعد بچپن کی ایک تصویر دکھائی گئی ہے، جس میں پریانکا آرام سے بیٹھی نظر آتی ہیں۔ پھر ایک پرجوش تصویر جس میں ان کے والد ان کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

ایک سالگرہ کی تصویر بھی ہے جس میں وہ ایک خوبصورت فراک پہنی ہوئی نظر آتی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

اس کے علاوہ والدین اور بھائی کے ساتھ سیر سپاٹوں اور تفریحی دوروں کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

اس کے بعد 1999 میں کئی گئی پہلی ماڈلنگ کی تصویر بھی ہے جس کے بعد ایک تصویر مس انڈیا بننے کی ہے جس نے ان پر کامیابیوں کے دروازے کھول دیئے۔

ایک اور خاص تصویر میں پریانکا معروف اداکار اجے دیوگن اور یوسف خان کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں نظر آتی ہیں۔

البم کے سب سے آخری تصویر میں پریانکا میامی میں ایک سانپ کو اپنے گلے میں ڈالے ہوئے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پریانکا چوپڑا نے تصویر میں

پڑھیں:

تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کر دیں۔
 نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین اکنامک پالیسی تھنک ٹینک اور سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وفاقی حکومت کو پیش کی گئی بجٹ تجاویز میں کہا کہ صنعت کاری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، مستقل 5 سال کی صنعتی اور برآمدی پالیسی ضروری ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا شرح سود 6 فیصد اور صنعت کے لیے توانائی کے نرخ 9 سینٹ فی یونٹ بہت اہم ہیں، تنخواہ دار افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 20 فیصد تک ہونی چاہیے اور سپر ٹیکس صرف ان کارپوریشنز پر ہو جن کا منافع 10 ارب روپے سے زیادہ ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس فائلر پراپرٹی خریداروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس گھر مالکان کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، ٹیکس فائلر پراپرٹی خریداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جانا چاہیے، زراعت کو جدید بنانا اور پیداواری صلاحیت کو پیمانہ بنانا اور اسے یقینی بنانا ہو گا۔

توانائی اصلاحات میں ریکوریز بہت شاندار رہیں،این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کرنا اہم اقدام تھا، وزیر خزانہ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
  • علی ظفر کی بے دردی سے قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا کے نام جذباتی نظم وائرل
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ اپنی تینوں بیویوں کیساتھ منائی؛ تصاویر وائرل
  • بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل
  • ارطغرل غازی کے اداکار انگین آلتان نے پاکستان کی دلچسپ یادیں شیئر کردیں
  • پاک-ایران سرحد پر تعینات لیویز فورس کے جوان عید کیسے مناتے ہیں؟
  •   یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، شہباز شریف کا عید پر قوم کے نام پیغام
  • علی ظفر کی بیدری سے قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا کے نام جذباتی نظم وائرل