WE News:
2025-11-03@18:59:05 GMT

کاجو کے صحت پر حیرت انگیز اثرات

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کاجو کے صحت پر حیرت انگیز اثرات

کاجو ایک مزیدار گری دار میوہ ہے جس میں بہت سے اہم غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں۔ گو اس کی قیمت تو زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ انسانی صحت کے لحاظ سے کئی فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

یہ سلاد، مٹھائیوں اور مختلف پکوانوں کے لیے بھی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔

دل کی صحت

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ عام طور پر گری دار میوے کھانے سے دل کی بیماری کے خطرے میں کمی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ان کی صحت مند چکنائی ہوتی ہے۔ کاجو مونو سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وادی کوئٹہ کے خشک میوہ جات کی خاص بات کیا ہے؟

غذائیت کے ماہرین کے مطابق کاجو صحت مند چکنائی کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

انہیں سیر شدہ چکنائی والی غذاؤں جیسے گوشت اور مکھن کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول کرنے میں معاون

عام طور پر گری دار میوے ذیابیطس کی روک تھام اور انتظام میں فائدہ مند ہیں۔ کاجو اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں کیونکہ کاجو میں کاربوہائیڈریٹ (تقریباً 9 گرام فی اونس) کے ساتھ ساتھ پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی بھی ہوتی ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: جنگلی ڈرائی فروٹ جو صرف بلوچستان میں کھایا جاتا ہے

بہتر کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذاؤں کو کاجو سے تبدیل کرنا انسولین کی سطح کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ بہتر خوراک ہے۔

ہڈیوں کی صحت

کاجو کے فوائد صرف دل اور وزن کے لیے ان کی صحت تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں کیونکہ کاجو میں وٹامن کے، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے ضروری غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس

کاجو میں اینٹی آکسیڈنٹس جیسے پولیفینول اور فلیوونائڈز کا قدرتی مرکب ہوتا ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں اور جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچاتے ہیں جو دل کی بیماری اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ زنک کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے، جو مدافعتی نظام کو سپورٹ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈرائی فروٹس کاجو کاجو اور صحت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈرائی فروٹس کاجو کاجو اور صحت ہوتی ہے کے لیے کی صحت کی سطح

پڑھیں:

’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے

فٹبال کی دنیا میں ایک بار پھر بحث چِھڑ گئی ہے، جب کرسٹیانو رونالڈو نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ لیونیل میسی کو تاریخ کا بہترین فٹبالر  نہیں مانتے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب رونالڈو سے پوچھا گیا کہ کیا وہ میسی کو  گوٹ مانتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا،’میسی مجھ سے بہتر ہے؟ میں اس رائے سے اتفاق نہیں کرتا۔ میں عاجزی نہیں دکھانا چاہتا۔‘

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی: کس کی مارکیٹ ویلیو زیادہ؟

انٹرویو میں وین رونی کے اس بیان کا بھی ذکر ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میسی، رونالڈو سے بہتر ہیں۔ بعد ازاں رونی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صرف ذاتی رائے تھی، کوئی دشمنی نہیں۔

 وین رونی کا کہنا ہے کہ ’لوگ سمجھتے ہیں کہ میں رونالڈو سے نفرت کرتا ہوں۔ میں ایسا نہیں ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہے اور جو کچھ وہ کر رہا ہے وہ ناقابلِ یقین ہے۔‘

رونالڈو نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’اس بات سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالر قرار

واضح رہے کہ رونی اور رونالڈو نے 2004 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے یادگار کارکردگی دکھائی۔

40 سال کی عمر کا ہندسہ چھونے کے باوجود رونالڈو اب بھی فٹبال میں غیر معمولی تسلسل دکھا رہے ہیں اور ان کا ہدف تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار کیریئر گول مکمل کرنے کا ہے۔ موجودہ سیزن (2025-26) میں وہ اب تک النصر کے لیے 10 میچز میں 9 گول کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ارجنٹینا رونالڈو فٹ بال وین رونی

متعلقہ مضامین

  • ’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے
  • مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کیا ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے؟
  • کراچی: 25 ہزار تنخواہ 5 ہزار کا چالان، شہریوں پر بھاری جرمانوں کے نفسیاتی اثرات پڑنے لگے
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • 2 جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا: احسن اقبال
  • نفرت انگیز بیانیہ نہیں وطن پرستی
  • ای چالان سسٹم کے مثبت اثرات، شہریوں میں قانون کی پاسداری کا رجحان بڑھ گیا
  • جہادِ افغانستان کے اثرات
  • امریکہ، بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ: اثرات دیکھ رہے ہیں، انڈین مشقوں پر بھی نظر، پاکستان