حیدرآباد:ٹاسک فورس پولیو کا جائزہ اجلاس کی تیاریاں عروج پر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری کی زیر صدارت کمشنر آفس شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ڈویژنل ٹاسک فورس پولیو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں 20فروری سے شروع ہونے والے12روزہ بگ کیچ اپ روٹین امیونائیزیشن مہم کے مائیکرون پلان کے تحت ڈویژن کے تمام اضلاع کی تیاریوں اور عوامی آگاہی کے بارے میں جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران ، عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر منظور احمد لغاری نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں( پولیو)بگ کیچ اپ مہم جو کہ 20فروری سے 5مارچ تک جاری رہے گی کے سلسلے میں فیلڈ ویلیڈیشن ، ڈیسک ویلیڈیشن ، سوشل موبلائیزیشن سمیت دیگرتمام امورپرکام شروع کردیا ہے اورڈپٹی کمشنرز نے مہم کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے کہ گزشتہ مہم کی طرح یہ مہم بھی اپنی بہتر کارکردگی کے ذریعے اہداف حاصل کر لے گی -انہوں نے کہا کہ سندھ بھرمیں ماہ جنوری میں پولیو کاصرف ایک کیس ضلعی بدین سے ظاہر ہوا-انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں 32ہزار غیر دستیاب بچے اور600 انکاری کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ والدین کا ایک سے دوسرے اضلاع میں عارضی طور منتقل ہوجانے کے باعث غیر موجود بچوں کے کیسز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سوشل مو بلائیزیشن بہتر ہونے سے انکاری کیس کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلقہ اوریوسی سطح پر پولیو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے جس کی ذمہ داری متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپی گئی ہے -انہوں نے حیدرآباد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی 50یونین کونسلز میں فیلڈ ویلیڈیشن ، ڈیسک ویلیڈیشن اور سوشل موبلائزیشن کی سرگرمیاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ باقی یونین کونسلز کی سرگرمیاں خوش اسلوبی سے مکمل کرکے ریڈینیس اجلاس طلب کیا جائے گا۔انہوں نے بین الاقوامی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ گزشتہ انسداد پولیو مہم کی ہماری کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے بہتررہی ہے ،تمام اضلاع میں ویکسینیشن پہنچ چکی ہے اور امیدہے کہ یہ مہم بھی بھرپور کامیاب ہوگی ۔
محرابپور،ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق
محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، ساتھی زخمی ہوگیا، حادثہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان حاکم باٹ جاں بحق ہوگیا، حادثے میں جاوید باٹ زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال نوشہرو فیروز میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر،ملازمین سراپا احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-17
حب(جسارت نیوز)اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی حب انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں کمپنی حب یہاں سے ماہانہ اربوں روپے کماکر بھی قریب ترین مقامی افراد روزگار اور کوئی بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کر رہا ہے اٹک سیمنٹ کمپنی کی زیر نگرانی میں چلنے والے معصوم بچوں کی پبلک فیلکن اسکول کو ظلم و زیادتی ہٹ دھرمی کے باعث اب وہ بند کردیا گیا ہے ہمارے بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم ہو رہے ہیں۔اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے بصورت دیگر ہم لوگ مجبور ہوکر اپنے بچوں سمیت شخت گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گیں۔سلیم خانتفصیلات کے مطابق:ساکران کے معتبر شخصیت سلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی حب یہاں سے اربوں روپے کماکر بھی قریب ترین مقامی آبادی کے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہا ہے جبکہ اٹک سیمنٹ کمپنی کے مختلف پلانٹ فحال ہیں اربوں روپے ماہانہ کماکر بھی قریب ترین مقامی افراد کو کوئی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہا ہے اٹک سیمنٹ کمپنی انتظامیہ نے صرف چند مقامی افراد کو روزگار دے انہیں پرمنٹ کیا ہوا جبکہ دوسری جانب کمپنی میں کام کرنے والے اکثر مقامی ورکرز کو نام نہاد ٹھیکیداروں کے رحم کرم پر ہیں ان تمام ورکرز کو کمپنی انتظامیہ کوئی لیبر قوانین کے مطابق انہیں کوئی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر رہا ہے جبکہ لیبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جبکہ کمپنی انتظامیہ اکثر کام کرنے والے مقامی افراد کو لیبر قوانین کے مطابق انہیں شول ویلفیئر اور ای او بی آئی جیسے بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر رکھا کمپنی انتظامیہ نے گورنمنٹ کے آنکھوں میں دھول جھونک کر شوشل ویلفیئر اور ای او بی آئی کے مد بھی ہیر پھیر کرکے گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا چونا لگا رہا ہے جبکہ لیبر، ای او بی آئی سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا کمپنی کے اندر کام کرنے والے کی ورکرز کے ساتھ ہونے والے ناانصافی لیبر قوانین کے تحت انہیں بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے پر مکمل چپ سادھ رہنا اور مکمل خاموشی اختیار کرنا ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے۔جبکہ اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی بغیر کسی سیفٹی کے دوران مختلف ورکرز کے ساتھ حادثات اور واقعات اب تک رونما ہو چکے ہیں جن میں کچھ ورکرز کو اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ اٹک سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے کمپنی کی انتظامیہ نے کام کرنے والے ورکرز کے ظلم و زیادتی کی انتہاء کردی ہے کمپنی انتظامیہ کچھ لے دے تمام معاملات چھپا دیتا ہے اٹک سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی نے معصوم بچے جو تعلیم حاصل کر رہے تھے اب انکے ساتھ بھی اپنا ناروا سلوک شروع کردیا ہے انہیں تعلیم جیسے زیور سے بھی محروم کر رکھا ہے کمپنی بیلگام انتظامیہ کو کوئی ڈر و خوف نہیں ہے اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اٹک فیلکن سیمنٹ کمپنی نے معصوم بچوں کے اسکول فیلکن پبلک اسکول گوٹھ محمد رمضان مری ہے جوکہ کء سالوں سے اٹک کمپنی کی تعاون سے چل رہا تھا اگست 2025 سے کمپنی مینیجر تنویر عالم نے کمپنی کی طرف سے اس اسکول کو اب بند کردیا ہے ستمبر 2025 تک اساتذہ نے اپنے مدد آپ کے تحت تعاون اسکول کے بچوں کے ساتھ جاری رکھا تاکہ معصوم بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم نہ ہوسکے مقامی لوگوں نے کمپنی انتظامیہ سے امید رکھی کہ وہ ہمارے بچوں پر رحم آئے گا کہ بچوں کو تعلیم سے محروم نہیں کرینگے مگر بہت افسوس ہیکہ کمپنی انتظامیہ کو معصوم بچوں پر بھی کوئی رحم نہ آسکا ان کے ساتھ بھی ظلم و زیادتی شروع کردی اور پبلک فیلکن اسکول بند کر دیا دوسری جانب اٹک سیمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ہمارے نوجوانوں کو روزگار جیسے نعمت سے محروم کر رکھا ہے کمپنی کے قریبی گوٹھوں میں اب بھی ہمارے نوجوان جو انجینیئرز ڈپلومہ ہولڈرز ہیں اور کئی تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں اسکے باوجود بھی انہیں آج تک کوئی کمپنی میں نوکری نہیں دی جا رہی ہے مقامی لوگوں کیلئے اٹک سیمنٹ کمپنی کے دروازے مکمل طور بند ہیں۔