محرابپور،محکمہ لائیو اسٹاک کی نااہلی کے باعث مویلی مرنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک)،ویٹرنری ڈاکٹر کی نا اہلی سے مویشی جانور مرنے لگے،نوشہرو فیروز ضلع کے دیہی علاقوں میں مقامی افراد کے چوپائے جانور پراسرار بیماری کے باعث مرنے لگے ہیں، محراب پور،کنڈیارو اور تحصیل بھریا سٹی میں مویشی جانوروں میں بیماری پھیلنے کے باوجود محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک) اور ویٹرنری ڈاکٹر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، سیکڑوں کی تعداد میں چوپائے، مویشی جانور بیماری میں مبتلا ہیں، محمود حسین نیئر اورمقامی افراد کے مطابق محکمہ حیوانات (لائیو اسٹاک)، ویٹرنری اسپتال بند اور ڈاکٹر گم ہیں، گھر بیٹھے جعلی بل بن رہے ہیں وہ محنت کش، مویشی رکھنے والے پریشان ہیں حکومت سندھ نوٹس لیکر علاقے میں امدادی ٹیم بھیجے اور مقامی افراد کو مزید نقصان سے بچائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لائیو اسٹاک
پڑھیں:
محراب پور،سیپکو کی نااہلی ،بوسیدہ پول گرنے سے لڑکا جاں بحق،ورثا کا احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)سیپکو نااہلی، بوسیدہ پول گرنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا، ورثا کا احتجاج، واقعہ بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں اڈیو ڈاھری میں پیش آیا جہاں سیپکو نااہلی سے ناکارہ بجلی کا پول گر گیا جس کی زد میں آکر10سالہ لڑکا علی وارث ولد علی بخش ڈاھری موقع پر جاں بحق ہوگیا، ورثا نے علی بہار ڈاھری، فوجی احمد ڈاھری کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بکری چرانے کیلئے لیکر جانے والا علی وارث سیپکو نااہلی سے جاں بحق ہوا ہے، وزرات توانائی، چیئرمین نیپرا، چیئرمین واپڈا سیپکو عملے کیخلاف کارروائی کرئے۔