ای اسپورٹس کے فروغ کیلیے ٹاسک فورس تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اسپورٹس اور غیر نصابی سرگرمیوں کے انچارج جاوید علی میمن کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نئی قائم کردہ ای-اسپورٹس ٹاسک فورس کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ اس ٹاسک فورس کی سربراہی پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کریں گے جبکہ اس میں دیگر اداروں بشمول وفاقی اور صوبائی اسپورٹس بورڈز سے بھی نمائندگی ہوگی۔ اس ٹاسک فورس کا مقصد پاکستان میں ای-اسپورٹس کے فروغ اور اسے ایک منظم شعبہ کے طور پر تسلیم کرانا ہے۔اس ٹاسک فورس کے اہم مقاصد میں قومی ای-اسپورٹس پالیسی کی تیاری، ای-اسپورٹس کو ایک پیشہ ورانہ کھیل کے طور پر تسلیم کرانا، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کی ترقی، نوجوانوں کی شمولیت اورٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی جیسے اہم امور ہیں۔ جاوید علی میمن کا اعلی تعلیمی اداروں میں اسپورٹس منیجمنٹ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی میں وسیع تجربہ ہے، جو انہیں پاکستان میں ای-اسپورٹس کے فروغ کے لیے ایک موزوں انتخاب بناتا ہے۔ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) کی ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی نامزد ہو چکے ہیں، جو ان کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی نمایاں خدمات کا ثبوت ہے۔یہ ٹاسک فورس پاکستان میں ای-اسپورٹس کو ایک منظم اور عالمی سطح پر مسابقتی شعبے میں تبدیل کرنے کے لیے کام کرے گی، جو نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرے گی اور ملک میں ڈیجیٹل گیمز انڈسٹری کو فروغ دے۔
نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چھ کے زیر اہتمام پہلے نگہت عمر T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہو گئے ینگ فائٹر گراونڈ پر پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب کو195 رنز سے دوسرے میچ میں ناردرن جیمخانہ نے گولڈن جیمخانہ کو 6 وکٹوں سے تیسرے میچ میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے سٹی جیمخانہ کو 79 رنز سے چوتھے میچ میں عالمگیر جیم خانہ نے تاج اسپورٹس کو 105 رنز سے شکست دیدی پاکستان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ جواب میں ایسٹرن اسٹار کرکٹ کلب 56 رنز 17،1 اوورز میں بنا کر آئوٹ ہو گئی ولید عظیم نے 3 رنز دیکر 3 وکٹیں رضاالحسن نے 11 رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹاسک فورس کرکٹ کلب میچ میں کے فروغ میں ای
پڑھیں:
ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا
ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا