صوبائی وزیر شرجیل میمن کے احکامات نظرانداز
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا حکم نظرانداز، کراچی میں منگل کے روز بھی مختلف علاقوں اور تجارتی مرکز میں چارجڈ پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا ہے، صوبائی حکومت کے اعلان کو ابھی24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کے چارجڈ پارکنگ مافیا نے اپنے راج کو برقرار رکھا ہوا ہے، صوبائی وزیر کے واضح احکامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں اور مشہور تجارتی مقامات پر پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔یونیورسٹی روڈ سے ایم اے جناح روڈ تک ہر جگہ شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی رہی ہے۔چارجڈ پارکنگ کے عملے کا موقف ہے کہ پارکنگ فیس نہ لینے کا حکم نامہ ہمیں موصول نہیںہوا ہے۔کراچی میں چارجڈ پارکنگ کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا ہے ۔بلدیہ عظمی کراچی ،میئر کراچی کے بلڈنگ کے اطراف میں موجود گاڑیاں کھڑی کرنے والوں سے کھلے عام پارکنگ فیس کی وصولی کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا ہے پارکنگ فیس کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف بازاروں میں یہ رنگ برنگی جیکٹ پہنے ہوئے پارکنگ فیس وصول کرنے والوں لوگوں سے ہم اگر کہتے ہیں کے پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان ہو چکا ہے تو وہ لوگ ہم سے لڑنے کے لیے کھڑے ہوجاتے ہیںا ور پورے پورے گنگ نکل کر ہمیں مارنے کے لیے آجاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چارجڈ پارکنگ پارکنگ فیس کا سلسلہ
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہرِ قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے.
پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن کی نواب کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان افتخار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
لواحقین کے مطابق مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
وہ گزشتہ روز بھی دکان پر گیا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دکان سے جلدی نکلا تھا۔
راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم افتخار نے اسلحہ دیکھ کر رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے سر پر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور اہلِ علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسرا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔