موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں12فیصد کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر869ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر987ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 135ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر195ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر17فیصد کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 163ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوجنوری میں کم ہوکر135ملین ڈالرہوگیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں موبائل فونز کی درا مدات موبائل فونزکی درا مدات مالی سال
پڑھیں:
لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 26 ہو گئی
جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی ۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق پولیو ایک خطرناک اور لا علاج بیماری ہے جو متاثرہ بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے۔ اسی لیے ہر انسدادی مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔
حکام کے مطابق، جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ معیار کی پولیو مہمات جاری ہیں، جو بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔
ای او سی کے مطابق، باجوڑ، اپر دیر اور جنوبی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے نئی پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
والدین سے دوبارہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر پولیو مہم میں تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے ضرور پلائیں، کیونکہ یہی واحد طریقہ ہے جس سے ہم پولیو کو ہمیشہ کے لیے شکست دے سکتے ہیں۔