لاہور:

اسلام پورہ کے علاقے میں نجی اسکول پر نامعلوم بھتہ خوروں نے فائرنگ کر دی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق بھتہ خوروں نے اسکول مالک خرم دلاور سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا جس پر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ملزمان نے اسکول پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، بھتہ طلب کرنے والے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نامعلوم افراد کی رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج

لاہور:

یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔

رجب بٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع انہوں نے 15 پر دی اس دوران گاڑی میں سوار تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے مجھے اور میری فیملی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حملہ کیا، تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • دوستی چھوڑنے پر فائرنگ: لاہور میں ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج
  • پشاور: گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا
  •  سانحہ سوات: ریسکیو 1122 کے ریسپانس سے متعلق سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی، ہوشربا انکشافات
  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور: قتل کی چار اندھی وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا، 12ملزمان گرفتار
  • رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
  • لاہور: پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے 85 سالہ دادا جاں بحق
  • نامعلوم افراد کی رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
  • پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز میں 4 مقابلوں میں 6 ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ
  • تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، 19 سالہ نوجوان  شدید زخمی