افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو عزت و احترام سے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود افغان مہاجرین کو تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں، غیر قانونی افراد کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی یا ہراسانی نہیں کی جا رہی۔
انھوں نے کہا کہ افغان حکام سے مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے مسلسل رابطہ رہا۔
حادثات کی مذمت کرتا ہوں، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے: مراد علی شاہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی۔ الزامات کی فہرست کے بغیر سنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔