انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر کے دوبارہ الیکشن کرانے پر حکم امتناعی جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
شہدادپور (نامہ نگار )انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن شہدادپور کے دوبارہ الیکشن کرائے جانے کے نوٹیفکیشن پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی جاری ۔تفصیلات کے مطابق انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کے جاری کردہ نوٹیفیکشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے جس میں انجمن کی موجودہ باڈی کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیا گیا تھا۔انجمن کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کا موقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اور حقائق کو مسخ کر کے جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ اس حکم کے تحت، درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔انجمن کے عہدیداران نے اس فیصلے کو سچ کی فتح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ عدالت سے انہیں انصاف ملے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔