Daily Mumtaz:
2025-11-03@19:10:17 GMT
بہاولپور: شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بہاولپور کے علاقے بستی کھوکھراں میں شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثرہ ماں اور بیٹی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی
(عامر بھٹی )لودھراں میں شوہر سے جھگڑے پر دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی سپرے پی کر خودکشی کرلی۔
تھانہ قریشی والا کے علا قہ جھوک اتیرا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، خاتون کی اڑھائی سال قبل شادی ہوئی تھی۔
خاتون کا شوہر سے جھگڑا بچوں کے معاملات پر ہوا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔