ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ریاض مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے سیاسی تعامل کے تناظر میں روسی صدر ولادیمیرپوتین نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے اچھا ماحول پیدا کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کریں گے تاکہ وہ مذاکرات میں ریاض کے کردار پر ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کریں۔

(جاری ہے)

میڈیاررپورٹس کے مطابق روسی صدر پوتین نے مزید کہا کہ ریاض میں امریکہ کے ساتھ ہماری بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ آنے والے دنوں میں شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے توانائی کے معاملے پر روس، امریکہ سعودی مذاکرات کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

"اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں" حماد اظہر کا جذباتی پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ، تین بہنوں کا بھائی اور دو بچوں کا باپ ہوں ، دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتاہوں ، میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں ، میں انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں  کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قران خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے افسوس کے پیغامات بجھوائے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جنھوں نے ان کی یاد میں میں بہترین الفاظ کہے اور میرے والد میاں اظہر مرحوم کے لئے دعا کی ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔ میرے والد کی میراث شرافت، ایمانداری اور وضع داری ہے جو صرف میرے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے سیاسی کلچر کے لئے ایک اثاثہ اور شاندار روایت ہے۔

پولیس اہلکار ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے  پکڑا گیا

حماد ظہر کا کہناتھا کہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا، تین بہنوں کا بھائی اور دو کم سن بچوں کا باپ ہوں اور مجھ سے زیادہ تکلیف اور دکھ میرے گھر والوں نے دو سال سے زائد عرصہ برداشت کی۔ ظاہر ہے کے میں اس دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں، خصوصی طور پر اپنی والدہ کے ساتھ اب موجود رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں جن کا کوئی سر پیر نہیں۔ اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کروں گا اور انصاف طلب کروں گا۔ مل گیا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا اور نا ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا۔ بے شک اللہ صابرین کا ساتھ دینے والا ہے۔

’’ پارٹی کا ہر فرد فوری طور پر آپس کے تمام اختلافات بھلا دے اور مکمل طور پر 5 اگست کی تحریک پر توجہ دے ‘‘عمران خان نے جیل سے پیغام جاری کر دیا 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کو الزام تراشی بند کرنی چاہیے اور یوکرین امن مذاکرات کو فروغ دینا چاہیے ، چین
  • امریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات؟ رہبرِ معظم کا سخت انتباہ!
  • اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسدادِ دہشتگردی مذاکرات ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ
  • امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، امریکی وزیر خارجہ: تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں، اسحاق ڈار
  • پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار
  • ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • "اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں" حماد اظہر کا جذباتی پیغام
  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف