اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش نوجوان کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم  نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فولڈنگ راڈ سے پہلے مصطفیٰ کے ہاتھوں اور پیروں پر مار کر زخمی کیا، اس کے بعد اپنی رائفل اٹھا کر مصطفیٰ کی جانب تین فائر بھی کیے لیکن فائر مصطفیٰ کو نہیں لگے،  فائر وارننگ دینے کے لیے کیے تھے۔

ملزم  نے انکشاف کیا کہ 8 فروری کو پولیس کے چھاپے کے دوران پولیس کو  بنگلے میں داخل ہوتا دیر سے دیکھا،  پولیس کو بروقت دیکھ لیتا کو پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ اور طویل ہو سکتا تھا، خیابان محافظ سے دریجی تک میں مصطفیٰ کی گاڑی خود ڈرائیو کرکے پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم شیراز کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

ملزم ارمغان نے انکشاف  کیا کہ  ہم نے مصطفیٰ کے منہ پر ٹیپ لگایا تھا اور ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے، مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگائی تو مصطفیٰ زندہ اور نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے ملزم ارمغان کے بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی، گرفتار ملزم کے پلان بی، شیروں اور فارم ہاؤس سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام نے دعویٰ  کیا کہ ارمغان خود نشہ فروخت بھی کرتا تھا اور نشہ استعمال بھی کرتا تھا، ارمغان نے نشہ فروخت کرنے کے بعد کال سینٹرکا کاروبار شروع کیا، ارمغان کے گھر سے جس خاتون کا ڈی این اے ملا تھا، اس لڑکی نشاندہی ہوگئی۔

پولیس حکام  کے مطابق پولیس نے مذکورہ لڑکی کی تلاش شروع کردی، مذکورہ لڑکی نیوایئرنائٹ پر ارمغان کے تشدد سے زخمی ہوئی تھی۔

پولیس حکام  کے مطابق مصطفیٰ کو تشدد کرکے، فولڈنگ راڈ، فائرنگ کرکے یا جلا کرقتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ڈی این اے کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دوران تفتیش پولیس حکام کے مطابق کے بعد کیا کہ

پڑھیں:

گوجرانوالہ: فائرنگ کے تبادلے میں1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

---فائل فوٹو 

گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد  پولیس نے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی: 3 زخمی ڈاکو گرفتار، شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ڈکیتی و راہزنی کے 23 مقدمات درج ہیں۔

زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہرہ: ناجائز تعلقات کا شک، ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا
  • رحیم یار خان: گھر کے باہر ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر نوجوان قتل
  • کراچی میں پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی، تیل و گیس کی چوری کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص ہلاک
  • کراچی: تیل و گیس کی مبینہ چوری کےلیے کنویں کی کھدائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک شخص ہلاک
  • برمنگھم: دو بچوں کیساتھ زیادتی، ملزم کو 26 سال قید کی سزا سنادی گئی
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق
  • گوجرانوالہ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر فائرنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
  • گوجرانوالہ: فائرنگ کے تبادلے میں1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • پشین: سکیورٹی فورسز کا سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک