ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
نوجوانوں میں ون ویلنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہےاور اس کا بڑھتا ہوا شوق تشویش کا باعث ہے۔ ون ویلنگ کرنے والی نوجوان نسل سوشل میڈیا پر ویوز لینے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے خطرناک کرتب دکھاتی ہے۔
ایسی ہی ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو اسلام آباد کی سڑکوں پر ون ویلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور نوجوان کے ساتھ پچھلی سیٹ پر ایک خاتون بھی بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ارد گرد موجود دیگر موٹر سائیکل سوار ان کی ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس موت کا یہ کھیل کھیلنےوالوں کوسیف سٹی کیمروں کی مدد سےچیک کرکےنشان عبرت بنائے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاق واقعی سیف سٹی ہےتوان کوڈھونڈنا مشکل نہیں ہے۔
اسلام آباد@ICT_Policeموت کایہ کھیل کھیلنےوالوں کوسیف سٹی کیمروں کی مددسےچیک کرکےنشان عبرت بناےاگروفاق واقعی سیف سٹی ہےتوانکوڈھونڈنامشکل نہیں ہے pic.
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) June 17, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ جتنی کلیئر یہ ویڈیو ہے سیف سٹی کمیروں کے بنا بھی ان کو ڈھونڈنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔
Jtni clear yeh video ha safe city k bina b inko dhondhna mushkil nhi ha
— K. ???????? (@KhalaiMakhloq4) June 18, 2025
فواد عباسی لکھتے ہیں کہ اس طرح کے بے وقوف افراد سڑک پر دیگر سفر کرنے والوں کے لیے بھی خطرے کا باعث ہیں لہٰذا اس طرح کی احمقانہ حرکات کو روکا جانا چاہیے۔
اس طرح کے بے وقوف افراد سڑک پر دیگر سفر کرنے والوں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہیں۔ اکثر اس طرح کے کاموں کا نتیجہ "ٹر گئے یار محبتاں والے" نکلتا ہے۔ لہٰذا اس طرح کی احمقانہ حرکات کو روکا جانا چاہیے۔
— Fawad_Abbasi (@M_Fawad_Abbasi) June 17, 2025
فرخند اقبال کہتے ہیں کہ ان کو گرفتار کر کے کڑی سزا نہ دی گئی تو موت کا یہ کھیل عام ہو جائے گا۔
ان کو گرفتار کر کے کڑی سزا نہ دی گئی تو یہ موت کا کھیل عام ہو جائے گا
— Farkhand iqbal (@farkhand_i46585) June 18, 2025
واضح رہے کہ موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کا خطرناک کرتب اب باقاعدہ ایک فن سمجھا جاتا ہے جس میں نوجوان مصروف سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کے ایک ٹائر کو ہوا میں لہراتے ہوئے دوڑاتے ہیں۔
ون ویلنگ کے کھیل میں نوجوان تھرل اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ جوا بھی لگاتے ہیں جس میں بہترین ون ویلنگ کرنے والے کو انعام کے طور پر بڑی رقم دی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد سیف سٹی کمیرے ون ویلنگ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد سیف سٹی کمیرے ون ویلنگ ون ویلنگ کرتے اسلام ا سیف سٹی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔