وزیراعظم کی جانب سے سفارتخانوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک سفارتخانوں کی کارکردگی بڑھانے کے ٹاسک پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کردی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی بلال اظہرکیانی 8 رکنی ذیلی کمیٹی کے کنوینرمقرر کئے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت ہوگا، داخلہ، تجارت، خزانہ اور اطلاعات ونشریات کے ایڈیشنل سیکرٹری ذیلی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔وزارت اوورسیزپاکستانیز اور خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری بھی ذیلی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے جوائنٹ سیکرٹری بھی ذیلی کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں۔
ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارت خانوں کی مجموعی کارکردگی، ڈھانچے، درپیش مسائل کا جائزہ لےگی۔ ذیلی کمیٹی پاکستانی سفیروں کو بھی فرداً فرداً بلائےگی اور ان سے تجاویز لے گی۔ ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارتخانوں کی سیاسی ومعاشی کاوشوں کا جائزہ لےگی۔
ذیلی کمیٹی کسی بھی ملک میں سفارتخانے کے کام کی نوعیت اورسفارتی عملے کی تعدادکا جائزہ لےگی۔ ذیلی کمیٹی اکستانی سفارتخانوں کی کارکردگی بڑھانے،حالات کے مطابق اصلاحات کے لئے اقدامات تجویزکرےگی۔ ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارتخانوں کے لئے قومی ضروریات اور مقاصد کے مطابق اہداف کا تعین کرےگی۔
ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارتخانوں اور سفارت کاروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے طریقہ کار کی تجاویزدے گی۔ ذیلی کمیٹی اپنے کام کی انجام دہی کے لئے کسی ماہراور سفارتی شخصیت کی مدد بھی حاصل کرسکتی ہے۔
بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذیلی کمیٹی کو مکمل معاونت فراہم کریں۔
میوہسپتال لاہور میں لفٹ گر گئی، 3نرسوں کی ٹانگیں فریکچر
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ذیلی کمیٹی پاکستانی سفارتخانوں کی ذیلی کمیٹی کے کی کارکردگی کے لئے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔