کراچی: پیٹرول پمپ پر 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے 3 روز قبل پیٹرول پمپ سے 52 لاکھ روپے لوٹے تھے۔
گرفتار ملزم پیٹرول پمپ پر 9 سال سے ملازمت کر رہا تھا، ملزم نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا پلان بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 21 لاکھ روپے، 3 پستول اور موٹر سائیکل ملی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ
پڑھیں:
کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نیاز احمد کو سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔
ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔
ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔