وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طلبا کو مفت لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلبا کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے کے نوجوان طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان۔ pic.

twitter.com/NfOKGOV81f

— Government of KP (@GovernmentKP) February 19, 2025

’بار بار ایک اعلان آرہا ہے کہ ہم لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، او میڈم کتنے لیپ ٹاپ آپ نے دے دیے ہیں، آبادی کے حساب سے آپ نے لیپ ٹاپ کتنے دیے ہیں، میرے صوبے کے لوگو آبادی کے حساب سے میں بھی آپ کو لیپ ٹاپ دے دیتا ہوں، بہت جلد پنجاب کی پالیسی کے تحت کے پی میں طلبا کو لیپ ٹاپ مل جائیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت سے مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبے کے عوام صحت کارڈ پلس دیا اور ان کو لائف انشورنس کی سہولت بھی دے رہے ہیں، پنجاب حکومت بھی اپنی عوام کو یہ سہولیات دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news خیبرپختونخوا صحت کارڈ علی امین گنڈاپور لیپ ٹاپ مریم نواز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا صحت کارڈ علی امین گنڈاپور لیپ ٹاپ مریم نواز علی امین گنڈاپور لیپ ٹاپ صوبے کے

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جزوی لاک ڈاون، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دیدی
  • کسان کارڈ سے کاشتکار سر اٹھا کر جیئے گا: مریم نواز
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع