نگراں دور حکومت میں بھرتیاں؛ پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ چیلنج کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پشاور:
نگراں حکومت کے دوران بھرتی افراد کو نکالنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025 کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے ایکٹ کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست گوہر الرحمان ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں صوبائی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری لاء، سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق نگراں حکومت کے دوران مختلف سرکاری محکموں کے دوران ہزاروں افراد بھرتی ہوئے، صوبائی حکومت نے ان افراد کو نکالنے کے لیے اب قانون سازی کی، صوبائی حکومت نے ملازمین کو نکالنے کے لیے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025 پاس کیا۔
پیپلز پارٹی کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملازمین ایک مکمل طریقہ کار کے تحت بھرتی ہوئے ہیں اس لیے ملازمین کو نکالنے کے لیے کی گئی قانون سازی بنیادی حقوق کے خلاف ہے اور بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو مذکورہ ایکٹ کے تحت ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دے جبکہ عدالت درخواست پر حتمی فیصلے تک فریقین کو ایکٹ پر عملد درآمد سے روک دے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کو نکالنے کے کے خلاف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔