ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک ساتھ فلم میں؟مداحوں کیلئے اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ایک ساتھ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کی افواہیں ہیں۔
بھارتی شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق حالیہ کچھ دنوں میں دونوں اداکاروں کو بیرون ملک ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ دونوں نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی مبینہ طور پر ایک ہی لوکیشن سے تصاویر شیئر کیں۔
اگرچہ دونوں نے ایک ساتھ شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کیں، تاہم دونوں کا ملنا اور دونوں کی جانب سے ایک ہی لوکیشن کی تصاویر شیئر کیے جانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار جلد ہی بھارتی فلم میں دکھائی دیں گے۔
’زوم انٹرٹینمنٹ‘ کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں ممکنہ طور ’سردار جی 3‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
اگرچہ ’سردار جی 3‘ کی ٹیم سے منسلک افراد نے بھی ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کوئی خیال ظاہر نہیں کیا، تاہم اس باوجود سوشل میڈیا صارفین اور دونوں اداکاروں کے مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں ایک ساتھ اسکرین پر کام کرتے دکھائی دیں گے۔
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے ایک ساتھ کام کرنے کی افواہیں بھارتی اور پاکستانی شوبز میڈیا پر پھیل گئیں، تاہم اس باوجود دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
ماضی میں بھی دونوں اداکاروں کو ایک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں آنے پر ہانیہ عامر کو اسٹیج پر بلا لیا تھا۔
اب چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر ممکنہ طور پر مختصر کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
’سردار جی تھری‘ میں اداکارہ نیرو باجوہ بھی شامل ہوں گی اور ممکنہ طور فلم کو رواں برس کے وسط تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
’سردار جی‘ سیریز کی پہلی دو فلمیں کامیاب ہوئی تھیں، سیریز کی پہلی فلم 2015 جب کہ دوسری 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دونوں اداکاروں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کہ دونوں ایک ساتھ
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل آمد کیلئے ترکیے میں اجلاس، اسحاق ڈار شرکت کریں گے
اسلام آباد:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور امداد سمیت دیگر معاملات پر استنبول میں ہونے والے عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایک روزہ دورے پر کل استنبول جائیں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان اس بات پر زور دے گا کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور غزہ کی تعمیر نو کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان اس موقع پر اس مؤقف کا اعادہ بھی کرے گا کہ عالمی برادری کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایک آزاد، قابل بقا اور مسلسل ریاست فلسطین کے قیام کو یقینی بنانا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جو 1967 سے قبل کی سرحدوں اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس امر پر پختہ یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ سے اس کوشش میں مصروف رہا ہے کہ فلسطینی عوام کو انصاف، امن اور عزت کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ سفارتی و انسانی اقدامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سات دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اس امن کوشش کا حصہ رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ امن معاہدہ شرم الشیخ میں طے پایا تھا۔