عمر ایوب کی اشتہاری ملزم جمال ناصر چیمہ کو چھپا کر عدالت لے جانے کی کوشش، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے مبینہ طور پر 9 مئی کے اشتہاری ملزم جمال ناصر چیمہ کو اپنی گاڑی میں چھپا کر عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ایوب عدالت کے باہر پولیس نفری دیکھ کر اپنی گاڑی لاہور کی طرف لے گئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پیش ہونا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمر ایوب جمال ناصر چیمہ کو لے کر ہوٹل سے عدالت روانہ ہوئے، اطلاع ملنے پر نفری عدالت کے باہر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر عمر ایوب گاڑی لاہور کی طرف لے گئے۔
جمال ناصر چیمہ 9 مئی کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، جمال ناصر چیمہ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جمال ناصر چیمہ کو عمر ایوب
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا
فیصل آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔
عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج 9 مئی کے مقدمے میں مجموعی طور پر108 ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔