آسیان میڈیا وفد کا پیمرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،تعاون کی نئے راہیں تلاش کرنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد:آسیان میڈیا وفد نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے ملاقات کی۔
پاکستان آسیان کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام کے تحت ملاقات کا مقصد پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ روابط کو مستحکم کرنا ہے۔ آسیان وفد کی نمائندگی آسیان سیکرٹریٹ کے کلچر اینڈ انفارمیشن ڈویژن کے سینئر افسران نوئل ہیڈل ٹین اور ویدیالبریانی نے کی۔
چیئرمین پیمر احمد سلیم نے وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا دونوں خطوں کے درمیان ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس لئے ہم آسیان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں خطوں کے درمیان باہمی فہم اور تعاون کو بڑھایا جا سکے۔
اس موقع پر نوئل ہیڈل ٹین نے کہا کہ آسیان اور پاکستان کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون نہ صرف خوش آئند بلکہ علاقائی امن اور ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
ویدیالبریانی نے کہا کہ ثقافتی تبادلے اور میڈیا کے ذریعے ہم دونوں خطوں کے درمیان نئے پل تعمیر کر سکتے ہیں ، یہ پروگرام پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کےلیے اہم قدم ہے، اس کے ذریعے دونوں خطوں کے درمیان ثقافتی اور پیشہ ورانہ روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے درمیان میڈیا کے شعبے میں دونوں خطوں کے درمیان پاکستان ا ا سیان
پڑھیں:
پاکستان، یو اے ای تعاون میں نمایاں پیشرفت
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 20.24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان-یو اے ای جوائنٹ وزارتی کمیشن کے حالیہ 12ویں اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، خوراک، ایوی ایشن، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ماہرین کے مطابق اس تعاون سے پاکستان کی درآمدی لاگت کم ہو سکتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
اشتہار