مائیکروسافٹ کا کوانٹم کمپیوٹنگ میں تاریخی پیش رفت کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی دنیا میں کوانٹم کمپیوٹنگ کی دوڑ مزید تیز ہوگئی ہے اور اس میدان میں مائیکروسافٹ نے ایک بڑی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسی اور سماجی مسائل کے حل میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکروسافٹ کے سائنسدان 17 سال سے ایک نئے مٹیریل اور فریم ورک پر کام کر رہے تھے، جس کی مدد سے نیا “میجورانا 1” (Majorana 1) پروسیسر تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کوانٹم پروسیسر ہے جو ٹوپولوجیکل کیوبٹس (Topological Qubits) پر کام کرتا ہے، جو کوانٹم کمپیوٹنگ کی بنیادی اکائیاں ہیں،کوانٹم کمپیوٹرز روایتی کمپیوٹرز کے مقابلے میں بہت زیادہ ڈیٹا بیک وقت پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،، جو سائنس، طب، توانائی، اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں انقلاب لا سکتے ہیں۔
کوانٹم کمپیوٹرز میں کیوبٹس کی عدم استحکام کی وجہ سے غلطیوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، مائیکروسافٹ کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لیے ایک نیا “ٹوپوکنڈکٹر” (Topoconductor) تیار کیا گیا ہے، جو انڈیم آرسینائیڈ (Indium Arsenide) اور ایلومینیم (Aluminum) پر مشتمل ہے،یہ زیادہ رفتار اور درستگی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ “میجورانا 1” پروسیسر ایک ہی چپ پر 10 لاکھ کیوبٹس (1 Million Qubits) تک بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں کوانٹم کمپیوٹنگ میں ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں، گوگل نے “وِلو” (Willow) نامی اپنا جدید ترین کوانٹم کمپیوٹنگ چپ متعارف کرایا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ایسا پیچیدہ حساب صرف 5 منٹ میں مکمل کر سکتا ہے جو دنیا کے تیز ترین سپر کمپیوٹرز کو 10 سپٹیلیئن (septillion) سال میں بھی مکمل کرنے میں مشکل ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
یوم آزادی؛ معرکہ حق میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد:معرکہ حق میں تاریخی فتح اور یوم آزادی کی مناسبت سے آج اسلام آباد خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
ملک بھر میں یوم آزادی، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریبات کا شاندار آغاز کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جب کہ وزیرِ اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی و غیر ملکی شخصیات کی بھی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مرکزی تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے ۔ تینوں مسلح افواج کی پریڈ اور فضائی مظاہرہ بھی تقریب کا حصہ ہیں۔
تقریب میں معرکہ حق میں جیت کی خوشی میں وزیر اعظم معرکہ حق مونومنٹ کی رونمائی بھی کریں گے۔ آزادی کی گرینڈ تقریبات میں خصوصی طور پر دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ آرمی اسکول آف میوزک کی اسپیشل بینڈ پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ ہے۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کی اس تقریب میں عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے۔