صیہونی وزیرِاعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تل ابیب کے قریب بات یام میں کھڑی 3 بسوں میں دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔ ہلاک قیدیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنے کا حکم
پڑھیں:
اسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری کی کوشش پر پاکستان کی شدید مذمت
فائل فوٹواسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر خود مختاری کی کوشش پر پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے، یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے، 1967کی سرحدوں کے مطابق ریاست اور القدس الشریف دارالحکومت ہونا چاہیے۔
یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کیا ہے: فرانسیسی صدر
اس معاملے پر ان کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے۔