کراچی پولیس نے 4 مرحومین کیخلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی (اوصاف نیوز) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے 4 مرحومین کے خلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔ کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے 4 مرحومین کے خلاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرے میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔95 سالہ بزرگ کے خلاف توڑ پھوڑ کا پرچہ کاٹا گیا ہے۔
اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی قلت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی لیکن پولیس نے مقدمے میں مرحومین کو بھی شامل کرلیا۔پولیس کے کئی سال قبل انتقال کرنے والے حاجی محمد شر، مراد، نظر محمد اور عطا محمد جوکھیو کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔
وکیل کبریٰ جوکھیو کا کہنا ہے کہ یہ پولیس کے کارنامے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے، میں مفت کیس لڑوں گی اور اس کی فیس نہیں لوں گی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے زیادتی کی جارہی ہے ہمیں پانی مل نہیں رہا اور احتجاج کریں تو مقدمات بھی درج کیے جارہے ہیں۔
مشہور کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان رکھ دیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: توڑ پھوڑ کا پولیس نے کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
—فائل فوٹوکراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں 14 سالہ نوجوان عرفان کی ہلاکت کا مقدمہ 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد اہلکاروں نے دورانِ حراست تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تشدد کے باعث محمد عرفان جاں بحق ہو گیا تھا، عرفان کی گرفتاری کے مقاصد کیا تھے؟ اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر 4 پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔