سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر کب نشر ہو گا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
صارفین ہر دل عزیز معروف بھارتی کرائم سیریز سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گے۔
معروف سیریز سی آئی ڈی نے کئی سالوں تک بھارت سمیت دنیا بھر کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، یہ بچہ، بوڑھا، نوجوان، خواتین ہر عمر کے افراد میں بے حد مقبول ہوئی، اب عالمی سطح پر اس کی مزید پزیرائی کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے نیٹ بلکس پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’سی آئی ڈی‘ کی ویڈیو اسٹریمنگ پیلٹ فارم نیٹ فلکس پر سیزن 2 کی 18 اقساط 21 فروری 2025ء سے دستیاب ہوں گی۔
نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر بھی دیکھا جا سکے گا جس کی نئی قسط ہر ہفتے اور اتوار رات 10 بجے نشر کی جائے گی۔
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ناظرین کے پاس ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ سیریز دیکھنے کے لیے اضافی پلیٹ فارم ہو گا۔
واضح رہے کہ 1998ء سے نشر ہونے والی سیریز میں ٹیم پیچیدہ مقدمات کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، اس کے کرداروں میں اے سی پی پردیومن، دیا، ابھیجیت و دیگر شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس پر
پڑھیں:
ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔
ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔
کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔
صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔
تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔